قرآن وحدیث کی روشنی میں بڑے گناہوں کامختصربیان

 

اَلْکَبَائِر

 

ترجمہ بنام

 

76کبیرہ گناہ

 

مُصَنِّف

 

امام حافظ شَمْسُ الدِّین محمدبن احمدذَہْبِی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (مُتَوَفّٰی۷۴۸ھ)

 

پیش کش:مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ

 

(شعبہ تراجِمِ کُتُب)

 

ناشِر

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی


 

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ                     وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ

نام کتاب :        اَلْکَبَائِر

ترجمہ بنام          :        76کبیرہ گناہ

مؤلف   :        حافظ شَمْسُ الدِّین محمدبن احمدذَہْبِی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی

مترجمین :        مَدَنی عُلَما(شعبہ تراجِمِ کُتُب)

پہلی بار   :        رَبِیْعُ االثَّانِی ۱۴۳۶ھ        بمطابق  جنوری 2015ء

ناشر     :        مَکْتَبـَۃُ الْمَدِیْنَہ فیضان مدینہ محلّہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی

 

تصدیق نامہ

     تاریخ:۱۵صَفَرُالْمُظَفَر۱۴۳۶ھ                                                               حوالہ نمبر:۱۹۹

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْن

تصدیق کی جاتی ہےکہ کتاب’’الکبائر‘‘کےترجمہ بنام’’76کبیرہ گناہ‘‘

(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)پرمجلس تَفْتِیْشِ کُتُب و رَسائل کی جانِب سے نظرثانی کی کوشش کی گئی ہے۔مجلس نے اسے عقائد،کُفریہ عِبارات،اَخلاقیات،فقہی مسائل اور عَربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے مقدور بھرمُلاحَظَہ کر لیا ہے،البتہ کمپوزنگ یا کِتابت کی غَلَطیوں کا ذِمَّہ مجلس پر نہیں۔                                           مجلس تَفْتِیْشِ کُتُب ورسائل(دعوتِ اسلامی)

                                                         2014 - 1208

ilmia@dawateislami.netWWW.dawateislami.net, E.mail

مدنی التجا: کسی اور کو یہ کتاب چھاپنے کی اِجازت نہیں


 

یادداشت

دورانِ مطالعہ ضرورتاًانڈرلائن کیجئے،اشارات لکھ کرصفحہ نمبرنوٹ فرمالیجئے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّعلم میں ترقّی ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


 

اِجمالی فہرست

مضامین

صفحہ نمبر

اس کتاب کو پڑھنے کی نیتیں

05

اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہکاتعارُف(ازامیراہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ)

06

پہلے اسے پڑھ لیجئے!

08

حالاتِ مؤلف

12

مقدمہ

15

گناہ کبیرہ نمبر1:شرک کرنا

19

گناہ کبیرہ نمبر2:قتل ناحق

21

گناہ کبیرہ نمبر3:جادوکرنا

27

گناہ کبیرہ نمبر4:نمازچھوڑدینا

33

گناہ کبیرہ نمبر5:زکوٰۃ نہ دینا

39

گناہ کبیرہ نمبر6:والدین کی نافرمانی کرنا

42

گناہ کبیرہ نمبر7:سود

47

گناہ کبیرہ نمبر8:ظلماًیتیم کامال کھانا

49

گناہ کبیرہ نمبر9:رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمپرجھوٹ باندھنا

50

گناہ کبیرہ نمبر10:رمضان کےروزےبلاعذرچھوڑدینا

52

گناہ کبیرہ نمبر11:میدانِ جہادسے بھاگ جانا

54

گناہ کبیرہ نمبر12:زناکرنا

54

گناہ کبیرہ نمبر13:حاکم کااپنی رعایا کودھوکادینااوران پرظلم وجبرکرنا

58

گناہ کبیرہ نمبر14:شراب پینا

68

گناہ کبیرہ نمبر15:تکبرکرنا،فخرکرنا،شیخی مارنااورخودپسندی میں مبتلاہونا

71


 

گناہ کبیرہ نمبر16:جھوٹی گواہی دینا

77

گناہ کبیرہ نمبر17:لِواطت

79

گناہ کبیرہ نمبر18:پاک دامن عورتوں پرزناکی تہمت لگانا

81

گناہ کبیرہ نمبر19:مالِ غنیمت،بیْتُ المال اورزکوٰۃکےمال میں خیانت کرنا

84

گناہ کبیرہ نمبر20:ناجائزوباطل طریقےسےلوگوں کامال لےکرظلم کرنا

89

گناہ کبیرہ نمبر21:چوری کرنا

93

گناہ کبیرہ نمبر22:ڈاکہ ڈالنا

95

گناہ کبیرہ نمبر23:جھوٹی قسم کھانا

96

گناہ کبیرہ نمبر24:جھوٹ بولنا

99

گناہ کبیرہ نمبر25:خودکشی کرنا

104

گناہ کبیرہ نمبر26:قرآن وسُنَّت کے خلاف فیصلہ کرنا

106

گناہ کبیرہ نمبر27:دَیُّوثی

110

گناہ کبیرہ نمبر28:مَردوں کازنانی اورعورتوں کامَردانی وضع اپنانا

111

گناہ کبیرہ نمبر29:حلالہ کرنا

114

گناہ کبیرہ نمبر30:مُردار،خون اورسُؤرکاگوشت کھانا

115

گناہ کبیرہ نمبر31:پیشاب سےنہ بچنا

117

گناہ کبیرہ نمبر32:ناجائزٹیکس وصول کرنا

118

گناہ کبیرہ نمبر33:ریاکاری

119

گناہ کبیرہ نمبر34:خیانت کرنا

122

گناہ کبیرہ نمبر35:دنیاکےلئےعلم سیکھنااورعلم چھپانا

123

گناہ کبیرہ نمبر36:احسان جتانا

128

گناہ کبیرہ نمبر37:تقدیرکوجھٹلانا

129

گناہ کبیرہ نمبر38:لوگوں کی خفیہ باتیں سننا

135


 

گناہ کبیرہ نمبر39:لعنت بھیجنا

136

گناہ کبیرہ نمبر40:امیرکےساتھ عہدشکنی وغیرہ کرنا

139

گناہ کبیرہ نمبر41:کاہن اورنجومی کوسچاجاننا

143

گناہ کبیرہ نمبر42:شوہرکی نافرمانی کرنا

145

گناہ کبیرہ نمبر43:رشتہ داروں سے تعلق توڑنا

148

گناہ کبیرہ نمبر44:کپڑےیادیوار وغیرہ میں تصویربنانا

151

گناہ کبیرہ نمبر45:چغلی

153

گناہ کبیرہ نمبر46:نوحہ کرنااور چہرہ پیٹنا

155

گناہ کبیرہ نمبر47:نسب پرطعن کرنا

156

گناہ کبیرہ نمبر48:بغاوت وسرکشی کرنا

157

گناہ کبیرہ نمبر49:مسلمان پرناحق خروج کرنااورکبیرہ گناہ کےمرتکب                   کوکافرقرار دینا

161

گناہ کبیرہ نمبر50:مسلمان کواذیت دینااوربُرابھلاکہنا

164

گناہ کبیرہ نمبر51:اولیاءُاللہ کواذیت دینااوران سےعداوت رکھنا

170

گناہ کبیرہ نمبر52:فخروغرورسےتہبندوغیرہ لٹکانا

171

گناہ کبیرہ نمبر53:مَردکاریشمی لباس پہننااورسونااستعمال کرنا

175

گناہ کبیرہ نمبر54:غلام کابھاگ جانا

177

گناہ کبیرہ نمبر55:غَیْرُاللہکانام لےکر ذبح کرنا

179

گناہ کبیرہ نمبر56:پرائی زمین پرقبضہ کرنےکےلئےزمین کےنشانات مٹانا

180

گناہ کبیرہ نمبر57:صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکوبُرابھلاکہنا

181

گناہ کبیرہ نمبر58:انصارکوبُرابھلاکہنا

186

گناہ کبیرہ نمبر59:گمراہی کی طرف بلانایابُراطریقہ ایجادکرنا

187

گناہ کبیرہ نمبر60:بال جوڑنا،دانت کشادہ کرنااورگودنا

188


 

گناہ کبیرہ نمبر61:ہتھیارسےمسلمان کواشارہ کرنا

189

گناہ کبیرہ نمبر62:خودکواپنےباپ کےعلاوہ کی طرف منسوب کرنا

190

گناہ کبیرہ نمبر63:بدشگونی

192

گناہ کبیرہ نمبر64:سونےچاندی کےبرتنوں میں کھاناپینا

194

گناہ کبیرہ نمبر65:ناحق جھگڑنا،دوسرےکوحقیرسمجھ کراس کےکلام میں طعن کرنا،انتہائی دشمنی رکھنااورحق جانےبغیرقاضی کاوکیل بننا

 

195

گناہ کبیرہ نمبر66:غلام کوخصی کرنا، ناک کاٹنااوراس پرظلم وستم کرنا

198

گناہ کبیرہ نمبر67:ماپ تول میں ڈنڈی مارنا

200

گناہ کبیرہ نمبر68:اللہتعالیٰ کی خفیہ تدبیرسےبےخوف ہونا

201

گناہ کبیرہ نمبر69:رحمَتِ خداوندی سےناامیدہونا

202

گناہ کبیرہ نمبر70:محسن کی ناشکری کرنا

203

گناہ کبیرہ نمبر71:بچاہواپانی روکنا

203

گناہ کبیرہ نمبر72:علامت کےلئے جانورکاچِہْرَہ داغنا

206

گناہ کبیرہ نمبر73:جواکھیلنا

207

گناہ کبیرہ نمبر74:حرم میں بےدینی پھیلانا

211

گناہ کبیرہ نمبر75:نمازجمعہ ترک کرنا

213

گناہ کبیرہ نمبر76:مسلمانوں کی جاسوسی کرنااوران کےپوشیدہ امورپر دوسروں کو        آگاہ کرنا

 

214

ان امورکابیان جن کےگناہ کبیرہ ہونےکااحتمال ہے

217

تفصیلی فہرست

239

ماٰخذ ومراجع

252

اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہکی کُتُب کا تعارُف

255

٭٭٭٭٭٭


 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط

’’76کبیرہ گناہ‘‘کے11 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی’’11  نیّتیں‘‘

      فرمانِ مصطفٰے:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبيرللطبرانی،۶/۱۸۵،حديث:۵۹۴۲)

دومَدَنی پھول: (۱)بِغیراچّھی نیّت کےکسی بھی عمَلِ خیرکا ثواب نہیں ملتا۔

        (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتناثواب بھی زِیادہ۔

    (۱)ہر بارحمد وصلوٰۃ اورتَعَوُّذوتَسْمِیہسےآغازکروں گا۔(اسی صَفْحَہ پراُوپردی ہوئی دوعَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہوجائے گا)۔(۲)رِضائےالٰہی کےلئےاس کتاب کااوّل تاآخِرمُطالَعَہ کروں گا۔(۳)حتَّی الْوَسْعاِس کاباوُضُواورقبلہ رُومُطالَعَہ کروں گا۔(۴)قرآنی آیات اوراَحادیْثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔(۵)جہاں جہاں’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاںعَزَّوَجَلَّاورجہاں جہاں’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئےگاوہاںصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّماورجہاں جہاں کسی صحابی یابزرگ کانام آئےگاوہاںرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاوررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہپڑھوں گا۔(۶)رضائے الٰہی کےلئےعلم حاصل کروں گا۔(۷)اس کتاب کامُطالَعَہ شروع کرنےسےپہلےاس کےمؤلِّف کوایصال ثواب کروں گا۔(۸)(اپنےذاتی نسخےکے)’’یادداشت‘‘والےصَفْحَہ پرضَروری نِکات لکھوں گا۔(۹)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۰)اپنی اصلاح کی کوشش کروں گا۔ (۱۱)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)۔


 

المد ینۃُ العِلمیہ

از:شیخ طریقت، امیْرِ اہلسنّت ،بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا

ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

    اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتَبْلیْغِ قرآن و سنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت،اِحیائےسنّت اوراشاعَتِ عِلْمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کاعزمِ مُصمّم رکھتی ہے،اِن تمام اُمُورکوبحسن خوبی سرانجام دینےکے لئےمُتَعَدَّدمجالِس کاقیام عمل میں لایاگیاہےجن میں سےایک مجلس’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘بھی ہےجودعوتِ اسلامی کےعُلَماومفتیانِ کرامکَثَّرَھُمُ اللہُ السَّلَامپرمشتمل ہے،جس نےخالِص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کابیڑااٹھایاہے۔اس کےمندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں:

    (۱)شعبہ کُتُبِ اعلیٰحضرت       (۲)شعبہ تراجِمِ کُتُب (۳)شعبہ درسی کُتُب

    (۴)شعبہ اِصلاحی کُتُب    (۵)شعبہ تفتیْشِ کُتُب  (۶)شعبہ تخریج

    ’’اَلْمَدِ یْنَۃُالْعِلْمِیَہ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانَۂ شَمعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِم شَریعَت، پیر ِطریقت،باعِثِ خَیْروبَرَکت،حضرتِ علاّمہ مولاناالحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمدرَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گِراں مایہ تصانیف کوعصرحاضرکےتقاضوں کےمطابقحتَّی الْوَسْعسَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں اِس عِلمی،تحقیقی اوراشاعتی  مَدَنی کام میں ہر ممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سےشائع ہونےوالی کُتُب کاخودبھی مُطالَعَہ فرمائیں اور دوسروں کوبھی اِس کی ترغیب دلائیں۔


 

      اللّٰہعَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالِس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘کودن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطافرمائےاورہمارےہرعَملِ خیرکوزیورِاِخلاص سےآراستہ فرماکردونو ں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے۔ہمیں زیرِگنبدِخضراشہادت،جنَّتُ البقیع میں مدفن اورجنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

             

                                                               رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ               

کون کب اورکہاں مرےگا؟

٭جنگ بدرکےموقع پرحضورنبی غیب دانصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےچندجاں نثاروں کےساتھ رات میں میدانِ جنگ کامعائنہ فرمایا،اس وقت دسْتِ انورمیں ایک چھڑی تھی۔آپ اُس چھڑی سےزمین پرلکیربناتےہوئےفرمارہےتھےکہ فلاں کافرکے قتل ہونےکی جگہ ہےاورکل یہاں فلاں کافرکی لاش پڑی ہوئی ملےگی۔چنانچہ ایساہی ہواکہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےجس جگہ جس کافرکی قتل گاہ بتائی تھی اس کافر کی لاش ٹھیک اسی جگہ پائی گئی ان میں سےکسی ایک نےلکیرسےبال برابربھی تجاوُز نہیں کیا۔(مسلم،کتاب الجھادوالسیر،باب غزوة بدر،ص۹۸۱،حدیث:۱۷۷۸ ……شرح الزرقانی علی المواھب،باب غزوة بدرالکبری،۲/ ۲۶۹)

 


 

پہلےاسےپڑھ لیجئے

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےانسان کودوباطنی قوتوں کامجموعہ بنایاہےایک عقل اوردوسری شہوت اورپھران دونوں  قوتوں کےکچھ مددگارمقررفرمائےہیں۔پہلی قوت کے مدد گارحضرات انبیائےکرام،فرشتے اورنیک لوگ ہیں اوردوسری قوت کےمددگار شیطان،نفس اوربُرےلوگ ہیں۔عقل کانورانسان کوسیدھی راہ پرچلانےکی کوشش کرتاہےجبکہ شہوت کافتوراُسےاِس راہ سےبھٹکانےکاکام کرتاہے۔انسان اگرعقل کی بات مانتاہےتووہ اُسےتقوٰی وپرہیزگاری کی طرف لےجاتی ہےاور اگرشہوت وخواہش کےپیچھےچلےتووہ اُسےفسق وفجورکی جانب لےجاتی ہے کیونکہ انسان کی ذات میں تقوٰی اورفسق وفجوردونوں کی پہچان وسمجھ رکھ دی گئی ہے ۔پہلی چیزکو اللہعَزَّ وَجَلَّکی اطاعت وفرمانبرداری سےتعبیرکیاجاتاہےاوردوسری بات کو اُس کی نافرمانی اورگناہ کہاجاتاہے۔عقل کانوراوردل کاشعور رکھنےوالےشخص کویہ کسی طرح زیب نہیں دیتاہےکہ وہاللہعَزَّ  وَجَلَّکادیاہوارزق  کھائےمگرپھربھی گناہ کرے، اُس کےملک وبادشاہی میں رہےمگر نافرمانی نہ چھوڑے،اُسےسمیع وبصیر بھی مانے کہ وہ ہرجگہ اورہرلمحہ اُسے دیکھ رہا ہےپھربھی معصیت کاارتکاب کرے  اوردن رات اُس کی مسلسل وبےپایاں نعمتوں سےلطف اُٹھائےمگراُس کےاحکام سے روگردانی کاعمل ترک نہ کرے۔

    جس طرح اطاعت بالاتفاق عمدہ  وپسندیدہ ہےاسی طرح  گناہ بھی بالاتفاق بُرا وناپسندیدہ ہے۔اطاعت وفرمانبرداری انسان کودنیاوآخرت میں عزت وعظمت سے


 

 سرفرازکرتی ہےجبکہ گناہ ونافرمانی اِسےذلت ورسوائی کےعمیق گڑھےمیں پہنچا دیتی ہے۔سچی بات ہےکہ گناہ نہ صرف آخرت کےلئےمُضِرّہیں بلکہ بےشمار دنیاوی نقصانات کابھی باعث ہیں جیسےروزی وعُمْرمیں کمی،مصیبتوں اوربلاؤں کا ہجوم،دل ودیگراعضائےبدن میں کمزوری،عقل میں فتوروخرابی،خطرناک جسمانی وروحانی بیماریوں کاحملہ،نورِایمان زائل ہونےکےباعث چہرےکی بےرونقی،دل کی پریشانی وتنگی،کھیتوں اورباغات کی پیداورمیں کمی،نعمتوں سےدوری یا محرومی، عبادات سےمحرومی،شرم وغیرت کاصفایا،خالق ومخلوق کی لعنت میں گرفتاری، چہارجانب سےرُسوائیوں اورناکامیوں کاسامنا،ظالِم حکمرانوں کاتَسَلُّط،آندھیوں، سیلابوں اورزلزلوں میں گھِرجانااورنَعُوْذُبِاللہ!خاتمہ بالخیرسےمحروم ہوجاناوغیرہ نقصانات کاسبب گناہ بھی بنتےہیں۔

    گناہ کبھی صغیرہ ہوتاہےاورکبھی”کبیرہ“۔صغیرہ تونماز،روزہ،حج اورجمعہ  وغیرہ عبادات کی درست ادائیگی سےمعاف ہوجاتاہےمگرکبیرہ کی معافی کےلئے توبہ شرط ہے۔یہاں دوباتیں یادرکھناضروری ہیں پہلی یہ کہ صغیرہ گناہ پراصرار سےوہ کبیرہ بن جاتاہےاوردوسری یہ کہ جن گناہوں کاتعلق بندوں کےحُقوق سےہے اُن میں توبہ کےساتھ ساتھ تلافی کی خاطرحق کی ادائیگی یاصاحِبِ حق سےمُعاف کرانابھی لازم ہے۔یادرہے!گناہ چھوٹاہویابڑادونوںاللہ ورسولعَزَّ  وَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ناراضی کاباعث ہیں۔پھریہ بھی واضح ہےکہ جب تک گناہوں کی پہچان اوراُن کےبارےمیں معلومات نہ ہوں توکسی بھی عقل مندکااُن سےمحفوظ


 

 رہنامشکل ہےلہٰذانفس وشیطان کی چالوں اورشرارتوں سےعام مسلمانوں کو باخبر کرنےکےلئےحضراتِ عُلَمائےکرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنےگناہوں کی پہچان،ان کی تباہ کاریوں،ان پرمُرتَّب ہونےوالےنقصانات وعذابات اور ا ن سےبچنےکے طریقوں کےبیان پرمشتمل کافی کتابیں تحریرفرمائی ہیں جن میں”اِحْیَاءُ عُلُوْمِ الدِّیْن“،

 ”اَلزَّوَاجِرعَنِ اقْتِـرَافِ الْکَبَائِر“اور”کِتَابُ الْکَبَائِر“سرفہرست ہیں ۔

               اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہکےشعبہ تراجِمِ کُتُب سےپہلی دونوں کُتُب کےاُردوتراجِم ہوکرخوب برکتیں لُٹارہےہیں اوراب تیسری کتاب”کِتَابُ الْکَبَائِر

 کاترجمہ بنام”76کبیرہ گناہ“بھی آپ کےہاتھوں میں ہے۔اس میں 76 کبیرہ گناہوں کوقرآن وسنت اوراَقوالِ اَئمہ کی روشنی میں  اِختصارکےساتھ بیان کیاگیا اورآخرمیں اُن گناہوں کااجمالی تذکرہ ہےجن کےکبیرہ ہونےکااحتمال ہے۔کتاب کےمُصَنِّف جَلِیْلُ الْقَدرمُحَدِّث،اِمامُ الجرح وَالتَّعْدِیل حضرتِ سیِّدُنااِمام حافِظ شمَسُ الدِّیْن محمدبن اَحمدذَہْبِی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی(متوفّٰی۷۴۸ھ)ہیں۔’’کِتَابُ الْکَبَائِر‘‘کےطویل اورمختصرکئی نسخےہیں اورعلمیہ نےترجمہ کےلئے”مَکْتَبَۃُ الْفُرْقَان، عجمان، الامارات العربیۃ المتحدۃ“کامختصرنسخہ منتخب کیا۔

    گناہوں کی پہچان اوراُن سےبچنےکےلئےخودبھی اس کامطالعہ کیجئےاوردوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی ترغیب دیجئےتاکہ ہمیں تقوٰی وپرہیزگاری نصیب ہواور ہمارانفس پاکیزہ وستھرا ہوجائے۔

    پیارےاسلامی بھائیو!حصولِ تقوٰی اورنفس کی پاکیزگی کےلئےعملی کوششوں

 کےساتھ یہ دعابھی کرتےرہیےجوحضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےمروی ہےکہ رسولِ اکرم،شفِیْعِ مُعَظّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسورۂ الشمس پارہ30کی آیت نمبر8 فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَاﭪ(۸) ([1])“کی تلاوت کے وقت یہ دعاکرتےتھے:اَللّٰهُمَّ اٰتِ نَفْسِىْ تَقْوَاهَاوَزَكِّهَااَنْتَ خَيْرُمَنْ زَكَّاهَااَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلٰهَایعنی اےمیرےپروردگار!میرےنفس کوتقوٰی  سےنوازاوراسےستھراوپاکیزہ فرما،تُونفس کوسب سےزیادہ پاک فرمانےوالاہے،تُوہی اس کاولی ومولاہے۔([2])

شعبہ تراجِمِ کُتُب(مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ)

٭٭٭٭٭٭

سخی کاکھانادواہے

٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب،حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:سخی کاکھانادوا اور بخیل کاکھانا بیماری ہے۔ (جمع الجوامع،حرف الطاء مع العین،۵/ ۱۱۸،حدیث:۱۳۸۹۱)

 


 

حالاتِ مؤلف

      حضرتِ سیِّدُنا امام ابو عبداللہشمس الدین محمد بن احمد بن عثمان بن قایِماز ذہبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیعظیم محدث،محقق اورمؤرِّخ تھے۔ اپنی اَصْل کےاعتبار سے  تُرکْمانی اورمیافارقین کےرہائشی تھے۔آپ کی وِلادت ربیع الآخر673ھ میں دِمَشْق میں ہوئی۔آپ کے والد سُنار تھے،اسی نسبت سے آپ کو ذَہبِی کہا جاتا ہے کہ عَرَبی میں ذَہْب سونےکوکہتےہیں۔آپ کےوالدصاحب نےتحصیْلِ علم کےلئے کوشش کی اورصحیح بخاری وغیرہ کا سماع کیا۔امام  ذہبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی18سال کی عمر میں طلبِ حدیث میں مشغول ہوئے اور حدیث میں امامت کے درجےپر فائز ہوئے حتّٰی کہ امام ابنِ حجر عَسْقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی جیسےعظیم مُحَدِّث نے آپ کے مقام تک پہنچنےکی دعا کی۔چنانچہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:آبِ زمزم پیتے وقت میں نےیہ نیت کی کہ”میں حفظ ِحدیث میں علامہ ذہبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے مرتبے تک پہنچ جاؤں۔“امام ذہبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی 20سال کی عمر تک پہنچنےسےپہلے ہی قِراءتِ سَبْعَہ کی تحصیل سےفارغ ہوچکےتھے۔امام جلال الدین عبدالرحمٰن سُیُوطی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیذَیْلُ طَبَقَاتِ الْحُفَّاظ لِلذَّھْبِی“میں فرماتےہیں:اِس دورکے مُحَدِّثِیْن فَنِّ رِجال اورفنونِ حدیث میں چارشخصیتوں کےمحتاج ہیں جن میں سےایک امام ذہبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ہیں۔

    آپ نےتحصیل علم کےلئے مکَّہ مکَرَّمہ،قاہِرہ،بَعْلَبَکَّ،طَرابُلُس ،کَرَک،مِصْر، نابُلُس،اِسْکَنْدَرِیَّہ وغیرہ متعدد شہروں کا سفر کیا اور وہاں کے مقتدر علما ومحدثین سے


 

اکتساب فیض کیا۔آپ کے اساتذہ کی تعدا دایک ہزار سے زائدبتائی جاتی ہے۔چند مشہوراساتذہ کےنام یہ ہیں:(۱)شیْخُ الاسلام اِبْنِ دَقِیْقُ الْعِیْد(۲)حافظ شَرفُ الدِّیْن دِمْیاطی(۳)عبدالخالق بن عَلوان(۴)عیْسٰی بن عبدُالْمُنْعِمْ(۵)مُسْنَدُالْوَقْت اَحمد بن اِسحاق اَبَرقُوہی(۶)شیْخُ الْقُرَّاء جمالُ الدِّیْن ابواِسحاق اِبراہیم بن داؤد(۷)حافظ اَحمدبن محمداِبْنِ ظاہِری(۸)اِبْنِ نَحاسرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی۔

    آپ نے698ھ میں حج کی سعادت حاصل کی اوراسی دوران رفیْقِ حج حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ خَرّاط حَنْبَلِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسےکتاب”اَلْفَرَجُ بَعْدَالشِّدَّۃ“ کاسماع کیا۔ 100سےزائدعظیم الشان اورکثیرالفوائدکُتُب یادگارچھوڑیں جن میں سےبعض کے نام یہ ہیں:(۱)دُوَلُ الْاِسْلَام(۲)اَلْمُشْتَبِہ فِی الْاَسْمَاءِ وَالْاَنْسَاب(۳)اَلْکُنٰی وَالْاَلْقَاب (۴)اَلْعُبَابُ فِی التَّارِیْخ(۵)تَارِیْخُ اْلاِسْلاَمِ الْکَبِیْر(36جلدیں)(۶)سِیَرُ اَعْلَامِ النُّبَلَاء (28جلدیں)(۷)اَلْکَاشِفْ فِی تَرَاجِمِ رِجَالِ الْحَدِیْث(۸)اَلتِّـبْـیَانُ فِی مَنَاقِبِ عُثْمَان (۹)طَبَقَاتُ الْقُرَّاء(۱۰)اَلْاِمَامَۃُ الْکُبْرٰی(۱۱)تَہْذِیْبُ تَہْذِیْبِ الْکَمَال(۱۲)مِیْزَانُ الْاِعْتِدَال فِی نَقْدِالرِّجَال(۱۳)اَلْمُخْتَصَرُالْمُحْتَاج اِلَیْہِ مِنْ تَارِیْخِ الدُّبَیْثِی(۱۴)مُعْجَمُ شُیُوْخِ الذَّھْبِی(۱۵)اَلْمُقْتَنٰی مِنَ الْکُنٰی(۱۶)اَلْاِعْلَامُ بِوَفَیَاتِ الْاَعْلَام(۱۷)اَلْکَبَائِر (۱۸)اَلْمُغْنِی فِی الضُّعَفَاء(۱۹)نِعْمُ السُّمَّر فِی سِیْرَۃِ عُمَر(۲۰)اَلطِّبُّ النَّبَوِی(۲۱)تَذْکِرَةُ الْحُـفَّاظ(۲۲)تَحْرِیْمُ الْاَدْبَار۔

    آپ کی کتابوں کوجوشہرت حاصل ہوئی اس کےمتعلق حضرتِ سیِّدُناامام ابنِ حجرعَسْقَلانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتےہیں:”آپ کی کتابوں میں لوگوں نے رغبت


کی اور اس کے لئےانہوں نے آپ کی طرف سفر کیا اور ان کو پڑھنے لکھنے اور سننے کے لئے ہاتھوں ہاتھ لیا۔“

    آپ سےبےشمارعُلَماوطُلَبانےاِستفادہ کیا۔چندمشہورتلامذہ کےنام یہ ہیں: (۱)قاضِیُ الْقُضاۃ تاجُ الدِّیْن سُبْکِی(۲)ابُوالْمَحاسِن محمدبن علی حُسَیْنِی(۳)ابوعبداللہ محمدبن مُفْلِح(۴)صلاحُ الدِّیْن خلیل بن اَیْبَک(۵)حافظ اِبْنِ کثیر(۶)ابُوالْمَعالی محمد بن رافِعرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی۔

    علمی شہرت اور مقبولیت کےسبب آپ بڑی بڑی درسگاہوں کے شیْخُ الْحَدِیث رہے۔جن میں دارُالحدیث عُروِیَّہ،دارُالحدیث ظاہِرِیَّہ،دارُالحدیث نَفِیْسِیہ،دارُالحدیث فاضِلیہ اوردارُالقرآن والحدیث تنکَزِیّہ شامل ہیں۔

    آپ کی ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے تھے  ، سب عالِم  دین ہوئے۔

    اتوار وپیرکی درمیانی شب3ذیقعدہ748 ھ کومدرسہ اُمِّ صالح میں اپنی رہائش گاہ پرآپ نےوصال فرمایا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاجنازہ بروزِپیربعدنمازِظہرجامع مسجددِمَشق میں ہوااوردِمَشق ہی میں”بابُ الصَّغِیر“قبرستان میں دَفْن کیاگیا۔([3])

٭٭٭٭٭٭


 

مقدمہ

تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے ہمیں اپنی ذات، اپنی کتابوں، رسولوں، فرشتوں اور اپنی مقرر کردہ تقدیر پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رحمت ہوہمارےنبی حضرت محمدمصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر اور آپ کی آل واصحاب پرایسی ہمیشہ والی رحمت جوہمیں جنت میں ان کاپڑوسی بنادے۔

    گناہِ کبیرہ کی پہچان کےبارےمیں اِجمالی اورتفصیلی طورپرکتاب الکبائرایک مفیدونافِع کتاب ہے۔بارگاہِ الٰہی میں دعاہے کہ وہ اپنی رحمت سےہمیں کبیرہ گناہوں سےبچنےکی توفیق عطافرمائے۔اٰمین

کبیرہ گناہوں سے بچنے کی برکت:

    اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآىٕرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ نُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِیْمًا(۳۱)(پ۵،النساء:۳۱)

 ترجمۂ کنز الایمان  : اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے اور گناہ ہم بخش دیں گے او ر تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے ۔

    اس آیت مبارکہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کبیرہ گناہوں سے بچنے والے شخص کو جنت میں داخل فرمانے کا ذِمّہ لیا ہے۔

اور فرماتاہے:

وَ الَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ جو بڑے بڑے


 

وَ اِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ یَغْفِرُوْنَۚ(۳۷) (پ۲۵،الشوری:۳۷)

گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں اور جب غصہ آئے معاف کردیتے ہیں۔

اسی طرح فرماتا ہے:

اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ-اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِؕ    (پ۲۷،النجم:۳۲)

 ترجمۂ کنزالایمان:وہ جو بڑے گناہوں اور  بےحیائیوں سےبچتےہیں مگراتناکہ گناہ کے پاس گئے اوررُک گئے۔بے شک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے۔

گناہوں کا کفارہ:

    رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک گناہ کبیرہ کااِرْتِکاب نہ کیا جائے۔([4])

گناہِ کبیرہ کی تعداد:

    ہم پرکبیرہ گناہوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا لازم ہے کہ کبیرہ گناہ کون کون سے ہیں تاکہ بحیثیت مسلمان اُن گناہوں سے بچاجا سکے۔

    گناہِ کبیرہ کی تعدادکے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے۔ بعض کا قول ہے کہ گناہِ کبیرہ سات ہیں۔ان حضرات نے رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے اِس فرمان سے دلیل لی ہے کہ ’’سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔“


 

پھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سات گناہوں کا ذکرفرمایا:(۱)شرک کرنا (۲)جادوکرنا(۳)(ناحق)کسی جان کوقتل کرنا(۴)یتیم کامال(ظلماً)کھانا(۵)سود کھانا(۶)جنگ کےدوران میدان سے بھاگ جانا(۷)پاک دامن عورت کوزِناکی تہمت لگانا۔“([5])یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

    حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے منقول ہے: سات کے مقابلے میں یہ گناہ 70 کے زیادہ قریب ہیں۔([6])

       اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم!حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے سچ فرمایا کیونکہ مذکورہ حدیث پاک میں گناہِ کبیرہ کی تعداد کے بارے میں کوئی حصر (یعنی حدبندی)نہیں ہے۔

کبیرہ گناہ کسے کہتے ہیں ؟

    راجح اورمدلَّل قول یہ ہے کہ جو شخص گناہوں میں سےکسی ایسےگناہ کا اِرْتِکاب کرے جس کا بدلہ دنیا میں حد ہےمثلاً قتل ، زنا  یا چوری کرے  یا ایسا گناہ کرے جس کے متعلق آخرت میں عذاب یا غضَبِ الٰہی کی وعید ہویا اُس گناہ کےمُرتکِب پر ہمارےنبی حضرتِ سیِّدُنامحمدمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان سے لعنت کی گئی ہو  تو وہ کبیرہ گناہ ہے ۔

    ا س بات کو تسلیم کرنے کے باوجود یہ ضرور ہے کہ بعض کبیرہ گناہ دوسرے  

بعض کبیرہ گناہوں کے مقابلے میں زیادہ بڑے ہیں۔ کیا آپ نے ملاحظہ نہیں فرمایا کہ نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنے کو گناہ کبیرہ میں سے شمار فرمایاہے حالانکہ اس کا مُرتکِب ہمیشہ جہَنَّم میں رہے گا اور اُس کی کبھی بخشش نہ ہوگی ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُۚ- (پ۵،النساء:۴۸)

ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ اسے نہیں بخشتاکہ اُس کےساتھ کفرکیاجائےاورکفر سے نیچےجوکچھ ہےجسےچاہےمعاف فرمادیتاہے۔

     اورفرماتا ہے:

اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ (پ۶،المائدة:۷۲)

ترجمۂ کنز الایمان: بے شک جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی۔

     جب معاملہ ایسا ہے تو اِن مختلف احادیث میں تطبیق دیناضروری ہے ۔

     سیِّدِعالَم،نُورِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”کیامیں تمہیں سب سے بڑے گناہوں  کے بارے میں خبر نہ دوں؟ یہ بات آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین بار ارشاد فرمائی۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان عرض گزار ہوئے: کیوں نہیں یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ارشادفرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّکےساتھ شریک ٹھہرانااوروالدین کی نافرمانی کرنا۔آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمٹیک لگائےتشریف فرما تھے پھر سیدھے ہوکر بیٹھ گئے اور ارشادفرمایا: ’’سنو! جھوٹی بات کہنا(بھی بڑا گناہ ہے) ۔‘‘آپ اِس کلمہ کی تکرارفرماتےرہےحتّٰی کہ ہم نے(شفقت کے باعث

 دل میں)کہا: کاش!آپ سکوت فرمائیں۔([7])یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

    رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جھوٹی بات اور والدین کی نافرمانی کا سب سے بڑے گناہوں میں سے ہونابیان فرمایالیکن سات ہلاک کرنے والے گناہوں میں اِن کا ذکر نہیں ہے ( تو معلوم ہوا کہ گزشتہ حدیثِ پاک میں لفظ سات کا ذکر حصر وحدبندی کے لئے نہیں ہے)۔

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر1:                                                  شرک کرنا([8])

     شرک یہ ہے کہ تو کسی کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ہم سَرقرار دے حالانکہ اُس نے تجھے پیدا کیا ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ تواس کے غیرمثلاً پتھر ، انسان ، چاند، سورج، نبی، ولی ،جن، ستارے یا فرشتے وغیرہ کی عبادت کرے۔

شرک کی مَذمَّت میں تین فرامین باری تعالٰی :

(1)… اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُؕ- (پ۵،النساء:۴۸)

ترجمۂ کنزالایمان:بےشک اللہ اسےنہیں بخشتا کہ اُس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے  جسے چاہے معاف فرمادیتاہے۔

 


 

(2) اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰىهُ النَّارُؕ-۶،المائدة:۷۲)

 ترجمۂ کنزالایمان:بےشک جواللہکا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اُس پر جنت حرام کردی اور اُس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔

(3) اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ(۱۳)۲۱،لقمان:۱۳)                                                       ترجمۂ کنز الایمان:بے شک شرک بڑا ظلم ہے۔

     اس بارے میں متعدد آیاتِ مبارکہ وارد ہیں۔لہٰذا جس شخص نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےساتھ شرک کیاپھربحالَتِ شرک ہی مرگیاتووہ قطعی جہَنّمی ہےجیساکہ وہ شخص جنتی ہےجواللہ عَزَّ وَجَلَّپرایمان لایااورایمان کی حالت میں دنیاسےرُخصت ہوا اگرچہ (کسی گناہ کے سبب)عذاب دیا جائے ۔

شرک کی مَذمَّت میں دوفرامین مصطفٰے :

(1)کیامیں تمہیں سب سےبڑےگناہ کےبارےمیں نہ بتاؤں؟اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا سب سے بڑا گناہ ہے ۔ ([9])

(2)…”سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔“ان میں ایک آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شرک کو بھی ذکر فرمایا۔([10])


 

      اورحضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:جس نےاپنادین بدل ڈالا تم اسے قتل کردو۔([11])

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر 2:                                           قتلِ ناحق

قتل ناحق کی مَذمَّت میں چار فرامین باری تعالیٰ:

     اللہ عَزَّ وَجَلَّ قتْلِ ناحق کی مذمت میں ارشاد فرماتا ہے:

(1)… وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا(۹۳)۵،النساء:۹۳)

 ترجمۂ کنز الایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کرقتل کرےتواس کابدلہ جہنم ہےکہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب۔

(2)… وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ(۶۸) یُّضٰعَفْ لَهُ

ترجمۂ کنز الایمان: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرےمعبودکونہیں پوجتےاوراُس جان کو جس کیاللہنےحرمت رکھی  ناحق نہیں مارتے اوربدکاری نہیں کرتےاورجویہ کام


 

الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ(۶۹) اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ

 کرےوہسزاپائےگابڑھایاجائےگااس پرعذاب قیامت کےدن اورہمیشہ اس میں ذِلَّت سےرہےگامگر جو توبہ کرےاورایمان لائے۔۱۹،الفرقان:۶۸تا۷۰)   

(3)…مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ    ۶،المائدة:۳۲)

 ترجمۂ کنز الایمان: جس نے کوئی جان قتل کی بغیر جان کے بدلے  یا زمین میں فساد کے تو گویا اس نے سب لوگوں کو قتل کیا۔

(4)…وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ(۸)بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ(۹)۳۰،التکویر:۹،۸)

ترجمۂ کنزالایمان:اورجب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے کس خطا پر ماری گئی۔([12])

قتل ناحق کی مذمت میں 15فرامین مصطفٰے:

(1)…سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔“ان گناہوں میں سے رسولِ پاک  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےقتْلِ ناحق کو بھی شمار فرمایا۔ ([13])

(2)…دریافت کیا گیا:سب سے عظیم گناہ کون سا ہے؟رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:تیرا کسی کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ہم سَرقرار دینا حالانکہ اس


 

 نے تجھے پیدا کیا ہے۔ سائل نے عرض کی : پھر کون سا ؟فرمایا: تیرا اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالنا کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی۔عرض کی گئی: پھر کون سا ؟فرمایا : تیرا اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرنا ۔([14])

(3)…جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ باہم ٹکراتے ہیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہَنَّمی ہیں۔عرض کی گئی:یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ایک توقاتل ہےلیکن مقتول کاکیاقصورہے؟ارشادفرمایا:وہ بھی اپنےمقابل کوقتل کرنے پر حریص ہوتا ہے۔([15])

(4)…آدمی اپنےدین میں کشادگی ووُسْعَت میں رہتا ہے  جب تک وہ خونِ حرام سے آلودہ نہ ہو۔([16])

(5)میرے بعد کافر مت ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو ([17])۔ ([18])

(6)…ایک مومن کا قتل کیا جانا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک دُنیا کے تباہ ہوجانے سے زیادہ بڑا ہے۔([19])


 

(7)…آدمی اپنے دین میں کُشادگی و وُسْعَت میں رہتا ہے جب تک حرام خون کو نہ پہنچے(یعنی جب تک کسی کوناحق قتل نہ کرے)۔ ([20])یہ بخاری کےالفاظ ہیں۔

(8)لوگوں کےدرمیان سب سےپہلےخون کےبارےمیں فیصلہ کیاجائے گا([21])۔([22])

(9)…بڑے گناہوں میں سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا ، ناحق قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا ہے۔([23])

(10)…بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے منع فرمادیا (اس کی توبہ قبول کرنے سے) جس نے کسی مسلمان کو قتل کیا ہو۔آپ نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی([24])۔([25])

(11)…جو جان بھی ظلماً قتل کی جاتی ہے حضرتِ سیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کے پہلے


 

بیٹے (قابیل) پر اس کے خون میں سے حصہ ہے کیونکہ وہ پہلا شخص ہے جس نے قتل اِیجا دکیا۔([26])یہ حدیْثِ پاک بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

(12)…جوکسی عہد و پیمان والے کو([27]) قتل کردے وہ جنت کی خوشبو بھی نہ سونگ سکے گا حالانکہ اس کی خوشبو40سال کی راہ سے محسوس کی جائے گی۔([28])

     اسے امام بخاری وامام نسائی عَلَیْہِمَاالرَّحْمَہنے روایت کیا ہے۔

(13)…سنو!جس نےایسےعہدوپیمان والےکوقتل کیا جس کےلئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کا اور اس کےرسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاذِمَّہ تھاتواُس نےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذِمَّہ کوحقیرسمجھااورایساشخص جنت کی خوشبونہ سونگھ سکےگااوربلاشُبہ اس کی خوشبو 40سال کی مُسافت سےمحسوس کی جائے گی۔([29])

     اس حدیث کو امام ترمذی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے حدیْثِ صحیح قرار دیا ہے۔

(14)…جس شخص نے آدھےکلِمہ([30])کے ذریعے بھی کسی مسلمان کے قتل پر مدد


 

 کی وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّسےاس حالت میں ملے گا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگاکہ  یہ شخص رحمتِ الٰہی سے مایوس ہے۔([31])اس حدیث پاک کو امام احمد اور امام ابن ماجہ عَلَیْہِمَاالرَّحْمَہنے روایت کیا ہے۔

(15) اُمید ہے کہ ہر گناہ کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ بخش دے گا مگر وہ شخص جو کُفر کی موت مراہو یا جس شخص نے جان بوجھ کر کسی مسلمان کو ( ناحق) قتل کیا ہو ([32])۔([33])

    اس حدیث پاک کو امام نَسائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے روایت کیا ہے۔

٭٭٭٭٭٭


 

گناہِ کبیرہ نمبر3:                                         جادو کرنا

جادو کی مَذمَّت میں دو فرامین باری تعالیٰ:

     عین ممکن ہے کہ جادوگر کفر میں مبتلا ہوجائے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

(1)… وَ لٰكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَۗ- ۱،البقرة:۱۰۲)

                         ترجمۂ کنز الایمان:ہاں شیطان کافر ہوئے لوگوں کو جادو سکھاتے ہیں ۔

     شیطان مردود کی انسانوں کو جادو سکھانے سے غَرْض اُنہیں شرک میں مبتلا کرنا ہے۔  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہارُوت و مارُوت([34]) کے متعلق ارشاد فرماتا ہے:

(2)…وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْؕ-فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖؕ-وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ

ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہ سکھاتے جب تک یہ نہ کہہ لیتےکہ ہم تو نری آزمائش ہیں تواپنا ایمان نہ کھو تو ان سے سیکھتے وہ جس سےجدائی ڈالیں مرداوراُس کی عورت میں اور اُس سے ضرر نہیں پہنچا سکتے


 

اللّٰهِؕ-وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْؕ-وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍﳴ۱،البقرة:۱۰۲)

 کسی کومگر خداکےحکم سےاوروہ سیکھتےہیں جواُنہیں نقصان دےگانفع نہ دےگااوربےشک ضرور اُنھیں معلوم ہے کہ جس نے یہ سودا لیا آخرت میں اس کا کچھ حصّہ نہیں۔

     آپ بہت سارے گمراہ لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ جادو سیکھتے ہیں اور اسے فقط حرام سمجھتے ہیں، اِس کے کفر([35]) ہونے کا انہیں تصور نہیں  لہٰذا  وہ علم سِیْمیاء([36]) سیکھنے اور اس پر عمل کرنے میں لگ جاتے  ہیں حالانکہ یہ خالص جادو ہے۔ یونہی مرد کو عورت کے پاس جانے سے روک دینے کا عمل بھی جادوہے۔اسی طرح جادوکے کلِمات کے ذریعے میاں بیوی کا ایک دوسرے سےمحبت کرنے لگنا  یا میاں بیوی کا ایک دوسرے سے نفرت کرنابھی ہے۔یہ کلمات ایسے ہوتے ہیں جن کے معانی  معلوم نہیں ہوتے اور ان میں اکثر عَمَلِیات شرک اور گمراہ کن کلمات پر مبنی ہوتے ہیں۔

جادوگر کی سزا:

     جادوگر کی سزا قتل ہے  کیونکہ اُس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ کفر یا کفر سے مُشابَہَت اختیار کی ۔


 

جادو کی مَذمَّت میں چار فرامین مصطفٰے :

(1)…”سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو ۔“ ان میں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےجادوکوبھی ذکرکیا۔([37])

     لہٰذابندےکواپنےربّ تعالیٰ سےڈرنا چاہئے اور اس چیز میں مشغول نہیں ہونا چاہئے جس میں دنیاوآخرت کا خسارہ ہے۔

(2)… جادو گر کی سزا اُسےتلوار سے مار دینا ہے۔

 دُرست یہ ہے کہ یہ رسول اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیث نہیں بلکہ حضرتِ سیِّدُنا جُنْدُب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا قول ہے۔([38])

     حضرتِ سیِّدُنابَجالَہ بن عبدَہْرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ہمارےپاس حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکامکتوب اُن کی شہادت سےایک سال قبل آیا جس میں یہ تحریر  تھاکہ” ہر جادو گر اور جادو گرنی کو قتل کردو۔“([39])

(3)…تین شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے:(۱)شراب کا عادی (۲)قَطْع رِحمی کرنے والا اور(۳)جادوکی تصدیق کرنے والا([40])۔([41])اس حدیث کوامام احمدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ


 

 اللہِ الصَّمَدنے اپنی مُسند میں روایت کیا ہے۔

(4)…دَم([42])،تَمِیمہ اور تَولہ ([43])شرک ہے۔([44])

    اسے امام احمدوامام ابوداود رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَانے روایت کیا ہے۔

   تولہ:جادو کی ایک قسم ہے ۔ اس میں بیوی کی محبت، شوہر کے دل میں ڈالنے

 کاعمل کیا جاتا ہے۔([45])تمیمہ: نظر بد دور کرنے کے تعویذ کو کہتے ہیں۔

جاہل کوسمجھانے کااحسن طریقہ:

     جان لیجئے کہ اِن میں سے اکثر گناہ بلکہ بعض گناہوں کو چھوڑ کرعُمُوماً تمام ہی گناہ ایسےہیں جن کی حُرمت سےاُمّت کی ایک بڑی تعدادناواقف وجاہل ہے۔ اس بارے میں زَجْرو تَوبِیْخ اور وعید کااُنہیں علم نہیں ہے۔اس قسم کے لوگوں کے بارے میں کچھ تفصیل ہے، عالِم کو چاہئے کہ جاہل پر کوئی حکم لگانے میں جلدی نہ کرے بلکہ اُس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے اور جو علم اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اُسے سکھایا ہےاُس میں سےاُسےبھی سکھائےبالخصوص اس صورت میں جب کہ اسے جاہلیت کے ماحول کو چھوڑےتھوڑاعرصہ ہوا ہو اور وہ  کافروں کے کسی دور دراز ملک میں پیدا ہوا ہو پھر اُسے قید کرکے اسلام کی سرزمین تک لایا گیا ہو۔ایسا شخص  تُرکی کافر یا کُرجی مشرک بھی ہوسکتا ہے  جو عربی نہ جانتا ہو اور  اسے کسی ایسے ترکی رئیس نے خریدلیاہوجسےکچھ علم وفِہم نہ ہوتوایسےشخص کوبھرپورکوشش کرکےکلِمۂ شہادت پڑھایا جائے۔ پس اگر وہ کافر کچھ دنوں کی محنت کے بعد عربی سمجھ لے اور کلمہ شہادت کا معنیٰ جان جائے تو یہ بہت ہی  اچھا ہے۔اس کے بعد کبھی وہ نماز پڑھے گا کبھی نہیں اور ایسے شخص کو سورۂ فاتحہ کی تلقین بھی بَتَدْرِیج ہوگی پھر یہ  کہ اس کا استاد کچھ دینی سمجھ بوجھ رکھتا ہو ورنہ اگر اس کا استاد خود ہی فاسِق و فاجِر ہو گا تو اُس

 مسکین کواسلامی شریعت،گناہِ کبیرہ اوراس سےاِجتناب، واجبات اور ان کی ادائیگی کی معرفت کہاں سے حاصل ہوگی؟البتہ اگر ایسا شخص گناہِ کبیرہ کی ہلاکت خیزیوں کوجان کران سے ڈرےاورفرض اَرکان کی معرفت اوران کااِعتقادرکھےتووہ خوش نصیب ہےلیکن ایسےشخص کوان علوم کی مَعْرِفَت ہوناایک نادرامر ہے۔لہٰذابندے کو عافیَّت حاصل ہونے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمد بجالانا چاہئے۔

ایک سوال اور اس کا جواب:

     اگر یہ کہا جائے کہ یہ تو اُس کی اپنی زِیادَتی ہے کیونکہ جن اُمُور کا سیکھنا اُس پر واجب ہے اُس شخص نے اُس کے بارے میں اہْلِ علم سے سوال ہی نہیں کیا۔

     اس کا جواب یہ ہےکہ یہ سُوالات تو اُس کے ذہن میں گردش کررہے تھے لیکن اُس کو یہ معلوم نہ تھا کہ اِن سوالات کے جوابات عُلَما سے حاصل کرنا اُس پر واجب ہے۔ پس جس کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نور نہ بنائے اُس کو کوئی نور حاصل نہیں ہوسکتا اور بندہ علم ہونے اورحُجّت کے قائم ہوجانے کے بعد ہی گناہ گار ہوگااور اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے بندوں پر لطف و کرم فرمانے والا ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا(۱۵)۱۵،بنی اسرائیل:۱۵)

ترجمۂ کنز الایمان:اور ہم عذاب کرنے والے  نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں۔

جاہل کب تک معذور ہے؟

     اکابرصحابَہعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحبشہ میں مقیم تھے،اِس دوران رسولِ پاکصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمپراشیاء کےوُجوب اورحُرمت سےمتعلق وحی نازل ہوتی رہی،اشیائےمُحرَّمہ


 

 کی اِطِّلاع انہیں چندماہ کےبعدہوئی تھی پس وہ حضرات اُن مہینوں میں علم نہ ہونے کی وجہ سےاُس وقت تک معذورتھےجب تک اُنہیں نص نہ پہنچی تھی۔یونہی ہرجاہل اُس وقت تک معذورسمجھاجائےگاجب تک وہ نص نہ سن لے۔([46]) واللہ تعالٰی اعلم

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر4:                                                      نماز چھوڑ دینا

ترکِ نماز کی مَذمَّت میں تین فرامین باری تعالٰی:

(1)…فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ۱۶،مریم:۶۰،۵۹)

 ترجمۂ کنز الایمان:تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنھوں  نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں)اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غَیّ کا جنگل پائیں گےمگر جو تائب ہوئے۔


 

(2)…فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵)الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ(۶)وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠(۷)۳۰،الماعون:۴ تا۷)

ترجمۂ کنزالایمان:توان نمازیوں کی خرابی ہے جواپنی نمازسےبھولےبیٹھےہیں وہ جودکھاوا کرتے ہیں اور برتنے کی چیز مانگے نہیں دیتے۔

(3)…مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲)قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳)وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ(۴۴)وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ(۴۵)وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ(۴۶)حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ(۴۷)۲۹،المدثر:۴۲تا۴۸)

ترجمۂ کنز الایمان:تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی ؟ وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھےاور بیہودہ فکر والوں کےساتھ بیہودہ فکر یں کرتےتھےاور ہم انصاف کےدن کوجھٹلاتےرہےیہاں تک کہ ہمیں موت آئی تو انھیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔

نماز ترک وقضا کرنے کی مذمت میں روایات:

(1)…رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:ہمارےاورکُفّارکے  درمیان فرق نماز ہے  تو جس نے نماز ترک کردی ، بلاشبہ اس نے کفر کیا۔([47]) ([48])


 

(2)…جس کی نماز عصر فوت ہوگئی،اس کے عمل ضبط ہوگئے ([49])۔([50])

(3)…رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:بندے اور شرک کے درمیان(فرق) نماز چھوڑ دینا ہے([51])۔([52])

(4)… رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے:جس نے جان بوجھ کر نماز کو ترک کیا  تو بلاشبہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذمّہ اس سے بری ہے([53])۔([54])

    اس روایت کو حضرتِ سیِّدُناامام  مکْحُول رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیاجبکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان کا زمانہ نہیں پایا۔

(5)…حضرتِ سیِّدُناعُمَر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: جس نے

 نماز ضائع کی اس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں۔

(6)…حضرتِ سیِّدُنا ابراہیمنَخَعِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ارشاد فرماتے ہیں: جس نے نماز کو ترک کیا  بلاشبہ اس نے کفر کیا۔

(7)…حضرتِ سیِّدُنا ایوب سَخْتَیَانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے بھی یہی منقول ہے۔

(8)…حضرتِ سیِّدُناابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ صحابَۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناَعمال میں سے نماز چھوڑنے کے علاوہ کسی عمل کو کفر خیال نہیں کرتے  تھے ۔

(9)اِبْنِ حَزم کاقول ہے:شرک کےبعدنمازکووقت پرنہ پڑھنےاورکسی مومن کو ناحق قتل کرنے سے بڑھ کر کوئی گناہ نہیں۔

اَعمال میں سب سے پہلاسُوال:

(10)…رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”قیامت کے دن بندےکےاعمال میں سب سےپہلےنمازکےمُتَعَلِّق سوال ہوگا۔اگریہ دُرُست ہوئی تو اس نے فلاح وکامیابی پائی اور اس میں کمی ہوئی تو وہ نامراد ہوا اور  اس نے نقصان اُٹھایا۔“([55])

    اس روایت کوامام ترمذیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینےحدیثِ حسن قراردیاہے۔

(11)سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشادفرماتےہیں:مجھےحکم دیاگیا ہے کہ میں لوگوں  سےجہاد  کروں یہاں تک کہ وہ یہ گواہی دیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے علاوہ کوئی معبودنہیں اورمحمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اللہ عَزَّ وَجَلَّکےرسول ہیں،

نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں  ۔جب یہ کرلیں گے مجھ سے اپنے خون ومال بچالیں گے سوائےاسلامی حق کےاوراُن کا حساب اللہ عَزَّ وَجَلَّکےذمہ ہے([56])۔([57])

    یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

(12)حضرتِ سیِّدُناابوسعیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ ایک شخص نے کہا:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہعَزَّ وَجَلَّسےڈریئے!رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تیری ہلاکت ہو!کیامیں اہْلِ زمین میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سےسب سےزیادہ ڈرنےکاحقدارنہیں ہوں؟حضرت خالدبن ولیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیامیں اس شخص کی گردن نہ ماردوں؟ یہ سُن کر رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:نہیں کہ ہوسکتا ہے یہ نماز پڑھتا ہو۔([58])یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

قارُون،فرعون، ہامان اور اُبی بن خلْف کے ساتھ حشر:

(13)…حضرتِ سیِّدُناامام احمداپنی ”مسند “ میں حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کرتے ہیں کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جونماز کی حفاظت نہیں کرے گا  تو نماز اس کے لئے قیامت کے دن نور،دلیل اور نجات کا باعث نہیں ہوگی اور وہ بروزِ قیامت قارون،فرعون،

 ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا([59])۔([60])

جہنم کی آگ کس پرحرام ہے؟

(14) رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُنامُعاذرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےارشادفرمایا:جوشخص یہ گواہی دے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے علاوہ کوئی معبود نہیں اورمحمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندےاور رسول ہیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر جہنم کی آگ کو حرام کردیتا ہے۔

     یہ روایات تارکِ نماز کے کفر کی طرف اشارہ کررہی ہیں حالانکہ وقت گزار کر نماز پڑھنے والا اور کسی بھی ایک نماز کو چھوڑنے والا شخص کبیرہ کا مُرتکِب ہے اور زنا کرنے اور چوری کرنے والے کی طرح ہےکیونکہ کسی بھی ایک نماز کو ترک کرنا یا اسے قضا کرناکبیرہ گناہ ہےاور جو یہ فعل باربار کرے وہ اہْلِ کبائر میں سے ہےمگریہ کہ وہ توبہ کرلےلہٰذاجونمازترک کرنےپراِصرارکرےوہ نقصان اٹھانے والے بدبخت مجرموں میں سے ہے(کافرنہیں)۔    


 

گناہِ کبیر ہ نمبر 5:                                                                                       زکوٰۃ نہ دینا

زکوٰۃ نہ دینے کی مذمّت میں دوفرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ وَیْلٌ لِّلْمُشْرِكِیْنَۙ(۶) الَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ(۷)۲۴،حم السجدة:۷،۶)

ترجمۂ کنز الایمان:اور خرابی ہے شرک والوں کو وہ جو زکوٰۃ نہیں دیتے  اور وہ آخرت کے منکر ہیں ۔

(2)… وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۳۴) یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْؕ-هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ(۳۵)۱۰،التوبة:۳۴، ۳۵)

ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ کہ جو ڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی  اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتےانھیں خوش خبری سناؤ دردناک عذاب کی  جس دن وہ تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں  پھر اس سے داغیں گے اُن کی پیشانیاں اور کروٹیں اور پیٹھیں یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جوڑ کر رکھا تھا  اب چکھو مزا اس جوڑنے کا  ۔

زکوٰۃ نہ دینے کی مَذمَّت میں تین فرامین مصطفٰے:

(1)…اونٹ، گائے اور بکریوں کا جو مالک ان کی زکوٰۃ ادا نہیں کرے گا اسے قیامت کے دن ایک چَٹْیَل میدان میں لٹایا جائے گا جہاں یہ چوپائے اسے اپنے

 سینگوں سے ماریں گے اور اپنے کھروں سے روندیں گے جب اس پر ان میں سے آخری جانور گزر جائے گا  تو دوبارہ پہلے گزرنے والا جانور آجائے گا۔یہ اس دن ہوتا رہے گا جس کی مقدار50ہزاربَرس ہے حتّٰی کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے تو یہ اپنا راستہ جنت یا دوزخ کی طرف دیکھے اور جو خزانے کا مالک اپنے خزانے کی زکوٰۃ ادا نہیں کرے گا بروزِ قیامت اس کے لئے اس کے خزانے کو گنجے سانپ کی صورت میں کر کے اس پر مُسَلَّط کردیا جائے گا۔([61])

     بلاشبہ حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مانعیْنِ زکوٰۃ سےجہاد کیا اور ارشاد فرمایا :’’خدا کی قسم ! اگر وہ لوگ مجھ سے بکری کے بچے کو بھی روکیں گےجووہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ادا کیا کرتے تھےتو اس روکنے کے سبب میں ان سے جہاد کروں گا۔([62])

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ  لَا  یَحْسَبَنَّ  الَّذِیْنَ  یَبْخَلُوْنَ  بِمَاۤ  اٰتٰىهُمُ  اللّٰهُ  مِنْ  فَضْلِهٖ  هُوَ  خَیْرًا  لَّهُمْؕ-بَلْ  هُوَ  شَرٌّ  لَّهُمْؕ-سَیُطَوَّقُوْنَ  مَا  بَخِلُوْا  بِهٖ  یَوْمَ  الْقِیٰمَةِؕ-وَ  لِلّٰهِ  مِیْرَاثُ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِؕ-وَ  اللّٰهُ  بِمَا

ترجمۂ کنز الایمان:اور جو بخل کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہر گز اُسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے  بُرا ہے عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا  قیامت کے دن اُن کے گلے کا طوق ہوگا

  تَعْمَلُوْنَ  خَبِیْرٌ۠(۱۸۰)۴،اٰل عمرٰن:۱۸۰)

اور اللہ ہی وارث ہے آسمانوں اور زمین کا  او ر اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔

(2)…جنہوں نے زکوٰۃ کو روک لیا تھارسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان لوگوں کےحق میں ارشادفرمایا: جس نے زکوٰۃ کو روکا ہم اس سے زکوٰۃ بھی لیں گےاور اس کے نصف اونٹ([63]) بھی  اور یہ ہمارے ربّعَزَّ  وَجَلَّ کے واجب کردہ اُمُور میں سے ایک واجب ہے۔([64])

     اس حدیْثِ پاک کوامام ابو داؤد وامام نَسائیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَانےحضرتِ سیِّدُنابَہْز بن حکیمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْم سےاِن کے دادا کے حوالے سے روایت کیا۔

(3)…پہلےتین اشخاص جوجہنم میں داخل ہوں گےوہ یہ ہیں:(۱)(زبردستی ) مُسَلَّط ہونے والا امیر(۲)وہ مال دارشخص جو اپنے مال کے بارے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حق ادا نہ کرتاہواور(۳)متکبر فقیر۔ ([65])

                             حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : تمہیں نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا گیا ہے  تو جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتا  اس کی کوئی نماز نہیں ہے ۔ ([66])

٭٭٭٭٭٭


 

گناہ کبیرہ نمبر 6:                                       والدین کی نافرمانی کرنا

والدین کی نافرمانی کی مَذمَّت میں دوفرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳)وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴)۱۵،بنی اسرائیل:۲۴،۲۳)

 ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو  اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں  تو ان سےہوں(اُف تک)نہ کہنااورانھیں نہ جھڑکنا اوران سےتعظیم کی بات کہنا اور ان کے لئے عاجزی کا بازو بچھا نرم دلی سے اور عرض کر کہ اےمیرےرب توان دونوں پررحم کرجیساکہ ان دونوں نےمجھےچھٹپن(چھوٹی عمر)میں پالا۔

(2)…وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًاؕ- ۲۰،العنکبوت:۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی۔

والدین کی نافرمانی کی مَذمَّت  میں 13فرامین مصطفٰے:

(1)رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کیامیں تمہیں بڑے کبیرہ گناہوں کےبارے میں خبرنہ دوں؟پھرآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے

ان گناہوں میں والدین کی نافرمانی کو بھی ذکر فرمایا۔([67])

(2)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا والد کی رِضا میں ہےاوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے۔([68])یہ حدیث صحیح ہے۔

باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے:

(3)…باپ جنت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے اگر تو چاہے  تو اس کی حفاظت کر  اور اگر چاہے تو اسے ضائع کر۔([69])

     اس حدیث پاک کو امام تِرمِذیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینےصحیح قرار دیا ہے۔

(4)… جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔([70])

(5)…بارگاہ ِ رسالت میں ایک شخص حاضر ہوا جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جہاد کرنے کے لئے آ پ سے اجازت طلب کررہا تھا۔رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ا س سےارشادفرمایا:کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟ اُس نے عرض کی :جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: اُن دونوں کی خدمت کی کوشش کر۔([71])

(6)…تیرے حُسنِ سُلُوک کی زیادہ مُسْتحِق تیری ماں،تیراباپ، تیری بہن  اور تیرا بھائی ہےپھرجورشتےمیں جتناقریب ہواس کامرتبہ ہے۔([72])


 

(7)والدین کانافرمان،احسان جتانےوالا،شراب کاعادی([73])اورجادوکی تصدیق کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا([74])۔([75])  

(8)حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:ایک اَعرابی نےبارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کبیرہ گناہ کون ساہے؟ارشا دفرمایا :اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شریک کرنا ۔ اس نے پھر عرض کی:پھر کون سا؟ارشاد فرمایا: والدین کی نافرمانی کرنا۔عرض کی:پھر کون سا گناہ بڑا ہے؟ ارشاد فرمایا: جھوٹی قسم کھانا۔([76])


 

(9)… والدین کا نافرمان اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔([77])

(10)ایک شخص نےبارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کیا فرماتےہیں کہ  اگر میں پانچوں نمازیں پڑھوں،رمضان کے روزے رکھوں،زکوٰۃ اداکروں نیزبیتُ اللہکاحج کروں  تومیرےلئےکیاجزاہوگی؟ ارشاد فرمایا: جو یہ کام انجام دے گا وہ انبیاء ،صِدِّیْقیْن،شُہَدااورصالحِین کےساتھ ہوگا مگریہ کہ وہ والدین کانافرمان ہو( تو وہ اس سعادت سے محروم رہے گا)۔ ([78])

والدین کی نافرمانی کی سزا جلد ملتی ہے:

(11)…تمام گناہوں میں سے جس گناہ کی سزا اللہ عَزَّ وَجَلَّ چاہتا ہے قیامت تک مؤخر فرمادیتا ہےسوائے  والدین کی نافرمانی کے کہ اس کی سزا وہ جلد دیتا ہے۔ ([79])

(12)…بیٹا اپنے باپ  کا بدلہ نہیں چکاسکتا مگر یہ کہ وہ  اپنے باپ کو مَمْلُوک(غلام) پائے تو اسے  خرید کر آزاد کردے([80])۔([81])

(13)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے نافرمان پر لعنت فرمائی ہے۔([82])


 

(14)…خالہ ماں کے مرتبےمیں ہے ۔([83])

      اس حدیثِ پاک کو امام تِرمِذی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے صحیح قرار دیا ہے۔

نافرمانی کے سبب عُمْر میں کمی:

     حضرتِ سیِّدُناوَہْب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے منقول ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےحضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامسےارشادفرمایا:اےموسٰی!اپنے والدین کی عزت کر،بلاشبہ جو اپنے والدین کی عزّت کرے گا میں اس کی عمر میں اضافہ کردوں گا اور اسے ایسی اولاد دوں گا  جو اس کے ساتھ بھلائی کرے گی  اور جو اپنے والدین کی نافرمانی کرے گا  میں ا س کی عمر میں کمی کردوں گا اور اسے ایسی اولاد دوں گا  جو اس کی نافرمانی کرے گی ۔([84])

     حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اس ذات پاک کی قسم  جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کو ہلاک کرنے میں جلدی کرتا ہے جبکہ وہ اپنے والدین کا نافرمان ہو،وہ ضرور اسے جلد عذاب دیتا ہے  اور بلاشبہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کی عمر میں اضافہ فرمادیتا ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے والا ہو،وہ ضرور اس کی بھلائی اور خیر میں اضافہ فرماتا ہے۔([85])

     حضرتِ سیِّدُناابوبکربن ابومریمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میں نے تورات

میں پڑھاکہ  جو شخص اپنے باپ کو مارتا ہو اس کو قتل کردیا جائے ۔

      حضرتِ سیِّدُنا وَہْب بنمُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:تورات میں ہے کہ  جس نے اپنے والد کو تھپڑمارا اسے رَجْم کیا جائے گا۔([86])

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر 7:                                                                                                   سود

سود کی مَذمَّت میں دوفرامین باری تعالیٰ :

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸)فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ-۳،البقرة:۲۷۹،۲۷۸)

 ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ سے ڈرواورچھوڑدوجوباقی رہ گیاہےسوداگرمسلمان ہوپھراگرایسانہ کروتویقین کرلواللہاور اللہ کے رسول سے لڑائی کا ۔

(2)…

اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ-وَ اَحَلَّ

ترجمۂ کنز الایمان:وہ جوسودکھاتے ہیں قیامت کےدن نہ کھڑےہوں گےمگرجیسےکھڑا ہوتا ہے و ہ  جسے آسیب نے چھو کرمخبوط بنادیا ہویہ اس لیے کہ انہوں نے کہا بیع بھی


 

اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ-فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ-وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ-وَ مَنْ عَادَ فَاُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۷۵)۳،البقرة:۲۷۵)

تو سود ہی کے مانند ہے اور اللہ نے حلال کیا بیع اور حرام کیاسودتو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا اور اس کا کام خدا کے سپرد ہےاورجواَب ایسی حرکت کرےگاتووہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتوں رہیں گے۔

     ہمیشہ جَہَنَّم میں رہنےکی یہ سخت وعیداس شخص کےلئےہےجونصیحت آجانے کے بعد دوبارہ سود کی طرف لوٹےلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم۔

سود کی مَذمَّت میں تین فرامین مصطفٰے :

(1)…رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کون سےگناہ ہیں؟ارشادفرمایا:(۱)شرک کرنا(۲)جادو کرنا (۳)(ناحق)کسی جان کوقتل کرنا(۴)یتیم کامال(ظلماً)کھانا(۵)سودکھانا(۶)میدان جہاد سے بھاگ جانا(۷)پاک دامن عورت کو زِنا کی تہمت لگانا۔([87])

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے سودلینےاور دینےوالےپرلعنت فرمائی ہے۔([88])

     اس حدیث کوامام مُسلِم وتِرمذیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَانے روایت کیا ہے۔


 

     ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں:”سود کے گواہوں  اور سود کی تحریر لکھنے  والے پر بھی لعنت فرمائی ہے۔“([89])اس حدیْثِ پاک کی سند صحیح ہے۔

(3)سود لینےوالا،دینےوالا،سودکی تحریرلکھنے والاجبکہ سودجان کریہ کام کرتے ہوں قیامت تک حضورسیِّدُالانبیا،محمدمصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان پر انہیں ملعون کہا گیا ہے۔([90])اسے امام نَسائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے روایت کیا ہے ۔

 

٭٭٭٭٭٭

گناہ ِکبیرہ نمبر 8:                                       ظلمًا یتیم کا مال کھانا

ظلمًا یتیم کا مال کھانے کی مذمت میں دو فرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّ  الَّذِیْنَ  یَاْكُلُوْنَ  اَمْوَالَ  الْیَتٰمٰى  ظُلْمًا  اِنَّمَا  یَاْكُلُوْنَ  فِیْ  بُطُوْنِهِمْ  نَارًاؕ-وَ  سَیَصْلَوْنَ  سَعِیْرًا۠(۱۰)۴،النساء:۱۰)

 ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتےہیں وہ تواپنےپیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اور کوئی دم جاتا ہے کہ بھڑکتے دھڑے(بھڑکتی آگ) میں جائیں گے ۔

(1)… وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ            ترجمۂ کنز الایمان: اور یتیموں کے مال کے


 

هِیَ اَحْسَنُ ۸،الانعام:۱۵۲)      پاس نہ جاؤ مگر بہت اچھے طریقے سے ۔([91])

     رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :”سات ہلاک کرنے والےگناہوں سے بچو ۔“ان میں ایک آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےیتیم کے مال کو کھانا بھی ذکر کیا۔([92])

 یتیم کا ولی(سرپرست)فقیر ہوتو اس کے لئے  بقدرِمَعْرُوف(حسْبِ دستور) یتیم کا مال کھانےمیں حرج نہیں البتہ بقدرِمعروف سے زیادہ کھاناشدیدحرام ہے۔بقدر معروف کی  مقدارجاننےکےلئےاُن مسلمانوں کےعُرف کودیکھاجائےگاجوبُرے مقاصدنہ رکھتے ہوں۔

٭٭٭٭٭٭

گناہ ِکبیرہ نمبر9:رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم پرجھوٹ باندھنا

      (عُلَماکی ایک جماعت  کےنزدیک)رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر جھوٹ باندھنا کفرہے اور یہ عمل بندے کو خارج اَزْاسلام کردیتا ہے۔بلاشبہ حرام کو حلال اورحلال کوحرام قراردینےکےمُعاملےمیں قصدًااللہعَزَّ  وَجَلَّاوراس کےرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر جھوٹ باندھنا خالص کفر ہے۔


 

     بلاشبہ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرجھوٹ باندھنےکامعاملہ  دوسرےپر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں خودرسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:

(1)…مجھ پرجھوٹ باندھنا، میرےغیرپرجھوٹ باندھنےکی طرح نہیں ہے جو جان بوجھ کرمجھ پرجھوٹ باندھے اسےچاہئےکہ اپناٹھکاناجَہَنَّم میں بنالے۔([93])

(2)جوشخص مجھ پرجھوٹ باندھےگااس کےلئےجَہَنَّم میں گھربنایاجائےگا۔([94])

     یہ حدیْثِ پاک صحیح ہے۔

(3)…جو میرے حوالے سے ایسی بات کرے جو میں نے نہیں کہی اسے چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکاناجَہَنَّم میں بنالے۔([95])

(4)جھوٹ اور خیانت کے علاوہ  مومن کی طبیعت میں ہر بات ہوسکتی ہے۔ ([96])

(5)…جس نے میرے حوالے سے کوئی حدیث روایت کی  حالانکہ اس کا جھوٹا ہونا اسے معلوم ہوتو وہ جھوٹوں میں سے ایک جھوٹاہے۔([97])

     پس آپ پران احادیْثِ مبارکہ کےذریعےظاہرہوگیاکہ موضوع حدیث([98]) کو روایت کرنا جائز نہیں ہے ۔


 

گناہ ِکبیرہ نمبر 10:  رمضان کے روزے بلا عذر چھوڑ دینا

تارکِ روزہ کی مَذمَّت میں پانچ فرامین مصطفٰے :

(1)…جس نے بغیر کسی عُذر اور رخصت کے رمَضان کا روزہ چھوڑ دیا  تو ساری زندگی کے روزے بھی اس کے برابر نہیں ہوسکتے اگرچہ بعدمیں رکھ بھی لے۔ ([99])

(2)پانچوں نمازیں،ایک جُمُعَہ  دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمَضان تک درمیان میں ہونے والے تمام  گناہوں کا کفارہ ہے جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے ۔([100])

اسلام کےستون :

(3)اسلام کی بنیادپانچ چیزوں پرہے:(۱)اس بات کی گواہی دیناکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمد مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول ہیں(۲)نماز قائم کرنا(۳)زکوٰۃ دینا(۴)رمضان کے روزے رکھنااور(۵)حج کرنا۔([101]) یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں  ہے ۔

     مفسرقرآن حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:اسلام کی بنیاداوراس کےستون تین ہیں:(۱)لَااِلٰہَ اِلَّااللہُکی گواہی دینا(۲)نمازپڑھنا اور(۳)رمضان کےروزےرکھنا۔جوان میں سےکسی ایک کوترک کرے

تووہ کافرہے([102])۔(پھر سیِّدُناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانےفرمایا:)تم بہت سے لوگ ایسے پاؤگےجوکثیر مال ہونےکےباوُجود حج کرتےہیں نہ زکوٰۃ دیتے ہیں لیکن ان لوگوں کو(کافرقراردے کر)قتل کرنا جائز نہیں۔ ([103])

     مسلمانوں کے نزدیک یہ بات ثابت ہے کہ جوشخص بغیرکسی مَرض اور عُذر کےرمضان کے روزے کو ترک کردےوہ زِنا کار،بھتہ خوراورعادی شرابی سے بھی بدترہےبلکہ مسلمان ایسےشخص کےاسلام میں شک کرتےہیں اوراسےزِنْدِیْق (بےدین)ومُرتَدخیال کرتے ہیں۔

(4)جوجھوٹ بولنااوراس پرعمل کرنانہ چھوڑےتواللہعَزَّ  وَجَلَّاس کےکھانے اور پینے کو ترک کرنے کی کچھ پروا نہیں فرماتا۔([104]) یہ حدیث صحیح ہے۔

(5)اس شخص کی ناک خاک آلود ہو  جس نے رمضان کا مہینہ پایا  پھر اس کی بخشش نہ ہوئی۔([105])

 

٭٭٭٭٭٭


 

گناہِ کبیرہ نمبر 11:                        میدانِ جہاد سے بھاگ جانا

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ مَنْ یُّوَلِّهِمْ یَوْمَىٕذٍ دُبُرَهٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَیِّزًا اِلٰى فِئَةٍ فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(۱۶) ۹،الانفال:۱۶)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور جو اس دن انھیں پیٹھ دے گا مگر لڑائی کا ہنر کرنے  یا اپنی جماعت میں جا ملنے کو تو وہ اللہ کے غضب میں پلٹا اور اس کا ٹھکانادوزخ ہےاورکیابُری جگہ  ہے پلٹنےکی۔

     مصطفٰےجانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’سات ہلاک کرنےوالےگناہوں سےبچو۔“ان میں سےآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک میدانِ جہاد سےبھاگ جانے کو بھی ذکر کیا۔([106])

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر 12:                                                                                زناکرنا

(بعض افعالِ زناکا گناہ ،بعض کےمقابلےمیں زیادہ بڑاہے)

زنا کی مَذمَّت میں چارفرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ زناکی مذمت کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲)۱۵،بنی اسرائیل:۳۲)

ترجمۂ کنزالایمان:اوربدکاری کےپاس نہ جاؤ بےشک وہ بےحیائی ہے اوربہت ہی بُری راہ۔


 

(2)… وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ(۶۸)۱۹،الفرقان:۶۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے  اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتےاور بدکاری نہیں کرتے اورجو یہ کام کرے  وہ سزا پائے گا۔

(3)… اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ۪-وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ۱۸،النور:۲)

 ترجمۂ کنز الایمان:جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمھیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں۔

(4)… اَلزَّانِیْ لَا یَنْكِحُ اِلَّا زَانِیَةً اَوْ مُشْرِكَةً٘-وَّ الزَّانِیَةُ لَا یَنْكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌۚ-وَ حُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ(۳)۱۸،النور:۳)

 ترجمۂ کنز الایمان:بدکار مرد نکاح نہ کرے مگر بدکار عورت یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہ کرے مگر بدکار مرد یا مشرک  اور یہ کام ایمان والوں پر حرام ہے۔([107])

زنا کی مَذمَّت میں9فرامین مصطفٰے :

(1)…رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سوال کیا گیا: کون سا گناہ سب

 سےبڑاہے؟ارشادفرمایا:توکسی کواللہ عَزَّ وَجَلَّکاہمسَرقراردےحالانکہ اُس نے تجھے پیداکیاہے۔عرض کی گئی:پھرکون سا؟ارشادفرمایا:تیرااپنی اولادکواس خوف سے قتل کردیناکہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی۔عرض کی گئی:پھر کون سا؟ارشاد فرمایا: تیرااپنے پڑوسی کی بیوی سے زِنا کرنا۔ ([108])

(2)زانی جس وقت زنا کرتا ہے مومن نہیں ہوتا اور چور جس وقت چوری کرتا ہے مومن نہیں ہوتا اور شرابی جس وقت شراب پیتا ہے مومن نہیں ہوتا([109])۔  ([110])

(3)…جب بندہ زِناکرتا ہے تو ایمان اس سےنکل جاتا ہےپس وہ(اس کےسرپر) سائبان  کی طرح ہوتا ہے پھر جب بندہ زنا سے فارغ  ہوتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔([111])

     یہ حدیث شریف امام بخاری و امام مسلمرَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰیکی شرط کے مطابق ہے۔

(4) جوشخص زِنا کرتایا شراب پیتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے ایمان ([112])یوں نکالتا ہے جیسے انسان اپنے سر سے قمیص اتارے۔([113])اس حدیث پاک کی سندجَیِّد ہے ۔


 

(5)تین لوگوں سےاللہ عَزَّ  وَجَلَّبروزِقیامت کلام فرمائےگانہ انہیں پاک کرے گااور نہ ہی اِن کی طرف نظررحمت فرمائےگااوراُن کےلئےدردناک عذاب ہوگا: (۱)بوڑھا زانی(۲)جھوٹابادشاہ اور(۳)متکبرفقیر۔([114])

     اس حدیث پاک کو امام مسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا ہے۔

(6)…مجاہدیْنِ اسلام کی عورتوں کی حُرمت  جنگ میں شریک نہ ہونے والے لوگوں پر  اپنی ماؤں کی حرمت کی طرح ہے توجو ان کی بیویوں کے بارے میں خِیانت کرے گا  تو اس خائِن کواس مجاہد کے لئے کھڑا کیا جائے گا  اور وہ اس کی نیکیوں میں سے جو چاہےگالےلےگا  تو تمہارا کیا خیال ہے ([115])۔  ([116])

     اسے امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا ہے۔

(7)چار طرح کے لوگوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مبغوض رکھتا ہے(۱)بَکَثرت قسمیں کھانےوالاتاجر(۲)مُتکَبِّرفقیر(۳)بوڑھازانی اور(۴)ظالِم حکمران۔([117])اس حدیْثِ پاک کو امام نَسائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔


 

(8)…سب سے بدترین زِنااپنی ماں ، بہن،باپ کی بیوی اورمحارِم کےساتھ زنا کرنا ہے۔

(9)جو شخص مَحْرَم سے بدکاری کرے اس کو قتل کرڈالو۔([118])امام حاکم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے([119]) اور اس کی ذمہ داری انہی پر ہے۔

     اور اسی حوالے سے  دیگر احادیث بھی ہیں جن میں سے یہ حدیْثِ بَراء بھی ہےکہ رسولِ  پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ سیِّدُنابَراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے ماموں کو ایک شخص کے پاس بھیجا جس نے اپنے باپ  کی بیوی سےشادی کر لی  تھی کہ اسے قتل کردو اور اس کے مال کا خمس(یعنی پانچواں حصہ) لے لو ۔([120])

٭٭٭٭٭٭

کبیرہ ِگناہ نمبر 13:  حاکم کا اپنی رعایا کو دھوکا دینا

اور اُن پر ظلم و جبر کرنا

 قرآن میں حاکم کے ظلم وجبر  کی مَذمَّت:

(1)...اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ

ترجمۂ کنز الایمان: مواخذہ تو انھیں پر ہے  جولوگوں پرظلم کرتےہیں اورزمین میں ناحق


 

الْحَقِّؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۴۲)۲۵،الشوری:۴۲)       سرکشی پھیلاتےہیں اُن کےلیےدردناک عذاب ہے۔

(2)… كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُؕ-لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ(۷۹)۶،المائدة:۷۹)             

ترجمۂ کنز الایمان:جو بُری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے  ضرور بہت ہی بُرے کام کرتے تھے۔

حاکم کے ظلم وجبرکے متعلق 32فرامین مصطفٰے :

(1)…تم میں سے ہر ایک نگران ہے  اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔([121])

(2)…جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔([122])

(3)… ظُلْم قیامت کے روز اندھیرا ہوگا۔([123])

(4)…جس نگران(حاکم)نے اپنی رعایا کو دھوکا دیا وہ جَہَنَّم میں جائے گا ۔([124])

(5) جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے کسی رعایا کا نگران بنایا پھر اس نے ان کے ساتھ خیر خواہی نہیں کی  مگر یہ کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر جنّت کو حرام فرمادے گا۔([125])


 

     ایک روایت میں ہے:

(6)…جس دن وہ مرے گا وہ اپنی رعایا کے ساتھ دھوکا کرنے والے شخص کی موت مرے گا  اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر جنت کو حرام فرمادے گا۔

     یہ حدیْثِ پاک بخاری ومسلم دونوں میں  ہے۔([126])

     ایک روایت میں یہ بھی ہے:

(7)… وہ شخص جنت کی خوشبو نہ پائے گا۔([127])

(8)…جو دس آدمیوں پر بھی امیر  ہوگا اسے بروز قیامت اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوگا، اس کا عَدْل اسے چھڑا لے گا یا اس کا ظلم اسے ہلاک کردے گا۔([128])

(9)…رسول کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےدعاکی:اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!جو اس اُمّت کے کسی مُعامَلہ کا ذِمَّہ دار ہو  پھر وہ ان پر نرمی کرے  تو تُو بھی اس کے ساتھ نرمی فرما اور جو ان پر سختی کرے  توتُو بھی اس پر سختی فرما۔ ([129])

     اس حدیْثِ پاک کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

حوضِ کوثر سے محرومی:

(10)عنقریب فاسق و ظالِم حکمران ہوں گے  تو جواُن کےجھوٹ کی تصدیق

 کرے گا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا تو نہ وہ مجھ سے ہے اور نہ میں اُس سے ہوں اور وہ ہر گز میرے حوض پر نہیں آئے گا۔ ([130])

(11)…جس قوم میں گناہ کئے جاتے ہوں  اور گنہگاروں کے مقابل دیگر لوگ بَکَثرت اورباعزت ہوں پھر وہ ان گناہوں کو نہ بدلیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان پر عام عذاب بھیجےگا۔([131])

(12)حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے ! تم ضرور نیکی کا حکم اور بُرائی سے منع کرتےرہنا اورضرورگنہگارکاہاتھ پکڑےرہنااورضروراسےحق کی طرف پھیردیناورنہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہارےدل ایک جیسےکردےگاپھرتم پراس طرح  لعنت فرمائےگاجیسےاُس نے حضرت داؤداورحضرت عیسٰیعَلَیْہِمَا السَّلَامکی زبان سےبنی اسرائیل پر لعنت کی۔([132])

(13)میری اُمت کے دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نہ پہنچےگی:(۱)ظالِم ودھوکےبازبادشاہ اور(۲)دین میں حدسےبڑھنےوالا۔([133])آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کے خلاف شہادت دی  اور ان سے بیزاری ظاہر فرمائی۔([134])

      (اس حدیث کی سند میں)اَغلَب نامی راوی ضعیف ہے۔اسی حدیث کی مثل امام عبداللہبن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی روایت کیا۔ آپ  نے فرمایا: ہم سے حضرت مَنِیْع نےروایت بیان کی اوران سےحضرت مُعاوِیہ بن قُرَّہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا۔مَنِیْع نامی صاحب کون ہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

سب سے سخت عذاب:

(14)…بروزِقیامت سب سے سخت عذاب  ظالم حکمران کو ہوگا۔([135])

(15)اے لوگو! نیکی کا حکم کرو  اور بُرائی سے روکو اس  سے پہلے کہ  تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا کرو  تو وہ تمہاری دعا قبول نہ فرمائے اور اس سے پہلے کہ  تم بخشش طلب کرو  تو تمہیں مُعافی نہ دی جائے ۔بے شک یہودکے عُلَما اورعیسائی پادریوں نے جب نیکی کا حکم دینےاوربُرائی سےمنع کرنےکوچھوڑدیاتواللہ عَزَّ  وَجَلَّنےان کےانبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی زبان سے ان پر لعنت فرمائی  پھر انہیں عام عذاب نے گھیر لیا۔([136])

(16)مَنْ اَحْدَثَ فِي اَمْرِنَاهٰذَامَالَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّیعنی جوہمارےدین میں ایسی بات ایجادکرےجواس سےنہ ہوتووہ مردود ہے۔([137])([138])


 

بدعتی ملعون ہے:

(17)…جس نے کوئی نیاکام([139])(شرعی اصول کے خلاف) ایجاد کیا  یا کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ا س کا فَرْض قبول فرمائے گا نہ نَفْل۔([140])


 

(18)… جو رَحْم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔([141])

(19)…جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر رحم نہیں کرتا۔ ([142])

(20)…جوبھی امیرمسلمانوں کےکاموں کانگران بنےپھروہ ان کےلئے کوشش نہ کرے  اور نہ ان کے لئے خیر خواہی کرے  تو وہ ان کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔([143])

(21)…جسےاللہ عَزَّ  وَجَلَّمسلمانوں کےکسی کام کانگران بنائےپھروہ ان کی حاجات، مُفْلِسی اورفَقرکےدرمیان حجاب کردےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروزِقیامت اس کی حاجت، مفلسی اور فقر کے سامنے آڑ قائم فرمادے گا([144])۔([145])

      اس حدیث پاک کو امام ابوداؤد وامام ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَانے روایت کیا ہے۔


 

(22)…عادل حکمران کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے عَرش کا سایہ عطا فرمائے گا۔([146])

(23)…جو انصاف کرنے والے ہیں وہ نور کے منبروں پر ہوں گے ۔یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنے فیصلوں میں ، اپنے گھر والوں کے بارے میں اور جن پر نگران تھے ان کے بارے میں عَدْل سے کام لیتےتھے۔([147])

بدترین حکمران:

(24)…تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن سے تم بُغْض رکھو اوروہ تم سے بغض رکھیں۔تم ان پرلعنت کرواوروہ تم پرلعنت کریں۔([148])صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیاہم انہیں پھینک نہ دیں۔([149]) ارشاد فرمایا: نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم رکھیں([150])۔ ([151])

     (مذکور بالا) دونوں احادیث کو امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا۔


 

(25)… بلاشبہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ظالِم کو مہلت عطا فرماتا ہےحتّٰی کہ جب اسے پکڑتا ہےتوپھرنہیں چھوڑتاپھررسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےیہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌؕ-اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ(۱۰۲)۱۲،ھود:۱۰۲)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی  جب بستیوں کوپکڑتاہےان کےظلم پر بیشک اس کی پکڑدردناک کَرّی(سخت)ہے۔([152])

(26)…رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُنامُعاذرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکویمن بھیجتے وقت(زکوٰۃ وعشرکےسلسلے میں)آپ سے ارشا دفرمایا :لوگوں کے عمدہ مال لینےسےاِحتِرازبَرتنااورمظلوم کی بددعاسےبچناکہ اس کےاوراللہعَزَّ  وَجَلَّ کے درمیان کوئی حِجاب نہیں ہوتا۔([153])یہ حدیْثِ پاک بخاری ومسلم دونوں میں  ہے۔

(27)… بلاشبہ بدترین حکمران رعایا پر ظلم کرنے والے ہیں۔([154])

(28)…تین شخصوں سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کلام نہیں فرمائے گا۔حضوراکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان میں جھوٹے بادشاہ کا ذکر بھی فرمایا۔([155])

تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ

ترجمۂ کنز الایمان:یہ آخرت کاگھرہم اُن کے لیےکرتے ہیں  جو زمین میں تکبرنہیں چاہتے

 


 

لَا فَسَادًاؕ-وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ(۸۳)۲۰،القصص:۸۳)          اورنہ فساداورعاقبت پرہیزگاروں ہی کی ہے۔

(29)…بیشک تم حکمران بننے کی حرص رکھتے ہو اور یہ بات عنقریب تمہارے لئے بروزِ قیامت شرمندگی  کا باعث ہوگی۔([156])اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

(30)…خدا کی قسم! ہم اِس کام پر اُس کو نگران نہیں بنائیں گے جو اس کاسوال کرے  یا اس کی حرص رکھے۔([157])یہ حدیث پاک بخاری ومسلم دونوں میں  ہے۔

(31)…رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُناکعب بن عُجرہرَضِیَ اللہُ عَنْہ سےارشادفرمایا:اےکعب!تمہیںاللہعَزَّ  وَجَلَّان کم عقلوں کی حکومت سے بچائے  جومیرےبعدحکمران بنیں گے۔وہ نہ میرےطریقےپرچلیں گےاورنہ میری سنت پر عمل پیرا ہوں گے۔([158])اس حدیْثِ پاک کو امام حاکم نے صحیح قرا ر دیا ہے۔

مقبول دعاوالے افراد:

(32)…تین طرح کےلوگوں کی دعاقبول ہونےمیں کوئی  شک نہیں:(۱)مظلوم کی دعا(۲)مسافر کی دعااور (۳)والد کی دعا اپنی اولاد کے حق میں ۔([159])

ا س حدیث پاک کی سند قوی ہے۔


 

                              گناہِ کبیر نمبر14:                                                             شراب پینا

شراب کی مذمّت میں دوفرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِؕ-قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ ۲،البقرة:۲۱۹)

 ترجمۂ کنز الایمان:تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں تم فرما دو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے۔

(2)… یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ۷،المائدة: ۹۰)

 ترجمۂ کنزالایمان:اےایمان والوشراب اور جوااوربت اورپانسےناپاک ہی ہیں  شیطانی کام  تو ان سے بچتے رہنا ۔

شرک کے برابر:

     حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے یہ بات ثابت ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا :جب شراب کی حُرمت کی آیت نازل ہوئی تو صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ایک دوسرے کے پاس چل کرجاتے اورکہتے :شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے اور اسے شرک کے برابر قرار دیا گیا ہے۔([160])

     حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کامَوْقِف یہ ہےکہ شراب پینا سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے ۔


 

     بلاشُبَہ شراب سب برائیوں کی جڑہےاورکئی احادیث میں شرابی پرلعنت آئی ہے۔

شراب کی مَذمَّت میں پانچ فرامین مصطفٰے:

(1)…جو شخص شراب پئے اس کو کوڑے مارو پھر اگر دوبارہ پئے تو اس کو کوڑے لگاؤپھردوبارہ پئےتوکوڑےلگاؤپھراگرچوتھی بارشراب پئےتواس کوقتل([161]) کر ڈالو۔([162])  ([163])یہ حدیثِ صحیح ہے۔

(2)…جو نشہ کے سبب ایک مرتبہ نماز ترک کرے گا توگویااس کی ملک میں دنیا اور اس میں موجود تمام اشیاء تھیں ، وہ سب اس سے سلب کرلی گئیں اور جو نشے کی وجہ سے چاربار نماز کو ترک کرے گا  تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذمّہ ہے کہ وہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سےپلائے۔عرض کی گئی:یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ ارشاد فرمایا:جَہَنَّمیَوں کے  زخموں کا نچوڑ ۔ ([164])

     اس حدیْثِ پاک کی سَنَدصحیح ہے۔


 

(3)…بلاشُبَہاللہعَزَّ  وَجَلَّکےذِمَّہ عہدہےکہ جونشہ آورچیزپئےگاوہ اسےطِیْنَۃُ الْخَبَال سےپلائےگا۔عرض کی گئی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!طِیْنَۃُ الْخَبَالکیاہے؟ارشادفرمایا:جہنمیوں کاپسینہ(راوی کوشک ہے)یاارشادفرمایا:جہنمیوں کےزخموں کانِچوڑ ۔ ([165])اس حدیث کو امام مسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا ۔

(4)…جودنیا میں شراب پئےگاتوآخرت میں ا س پرشرابِ طَہُورحرام کردی جائے گی۔([166])  ([167])

(5)…عادی شرابی اگر بغیر توبہ کئے مرجائے  تو بت پرست شخص کی طرح اللہ     عَزَّ  وَجَلَّ سے ملے گا([168])۔([169])اس حدیث کوامام احمد نے اپنی مُسْنَدمیں روایت کیا ہے ۔


 

گناہِ کبیرہ نمبر 15:   تَکَبُّر کرنا،فخر کرنا،شیخی مارنااور

خود پسندی میں مبتلا ہونا

غروروتکبر کی مَذمَّت میں تین فرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ۠(۲۷)۲۴،المؤمن:۲۷)

 ترجمۂ کنزالایمان:اورموسٰی نےکہامیں تمہارے اوراپنےرب کی پناہ لیتا ہوں  ہرمتکبر سے کہ حساب کے دن پر یقین نہیں لاتا ۔

(2)…

اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ(۲۳) (پ۱۴،النحل:۲۳)                              ترجمۂ کنز الایمان:بے شک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا ۔

(3)… اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْۙ-اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِۚ-فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِؕ- (پ۲۴،المؤمن:۵۶)

 ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں بے کسی سند کے جو انھیں ملی ہوان کےدلوں میں نہیں مگر ایک بڑائی کی ہوس جسے نہ پہنچیں گے تو تم اللہ کی پناہ مانگو۔

غرور و تکبُّر اور عُجْب کی مَذمَّت میں 11فرامین مصطفٰے :

(1)…حضورنبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:جس کے دل میں ذرہ


 

 برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا([170])۔([171])

     اس حدیْثِ پاک کو امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا ہے۔

(2)…ایک مرد اپنی دو چادروں میں فخر و غرور سے اَکڑتا ہوا چلا جارہا تھا کہ اللہ               عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے زمین میں دھنسا دیا پس وہ قیامت تک زمین میں دھنستا رہے گا۔([172])

(3)…ظُلْم کرنے والوں اور تکبر کرنے والوں کو بروز قیامت چیونٹیوں کی مثل اُٹھایا جائے گا لوگ انہیں روندتے ہوں گے([173])۔([174])

      ایک بزرگ فرماتےہیں:پہلا گناہ جس کے سبب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانی کی گئی تکبر ہے۔

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ    ترجمۂ کنز الایمان: اور (یاد کرو) جب ہم نے


 

فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ ﱪ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(۳۴) (پ۱،البقرة:۳۴)

فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے کہ منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا۔

     پس جس نے بھی اِبلیس کی طرح حق کے مُقابل تکبُّر کیا اسے اس کے ایمان نے نفع نہ دیا۔

(4)…تکبر حق کو جھٹلانے  اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔([175])

     ”مسلم“کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں :

(5)…تکبر سچی بات کو جھٹلانے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔([176])

                             اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ(۱۸) (پ۲۱،لقمان:۱۸)

ترجمۂ کنزالایمان:بےشکاللہکونہیں بھاتا کوئی اِتراتا فخر کرتا ۔

(6)…رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتےہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:عظمت میراتہبندہےاورکبریائی میری چادرہےتوجو ان دو کے بارے میں مجھ سےجھگڑےگامیں اسےآگ میں ڈال دوں گا۔‘‘([177]) ([178])اسےامام مسلمرَحْمَۃُ اللہِ

تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا ہے۔ حدیث میں مذکور لفظ”مُنازَعہ“بمعنی چھیننا ہے۔

(7)… جنَّت اورجَہَنَّم نے باہم جھگڑ اکیا ،جنت نے بارگاہِ ربُّ العزت میں عرض کی : اے میرے ربّ! مجھے کیا ہوا کہ مجھ میں ضعیف اورایسے لوگ داخل ہوں گے  جنہیں کوئی نہیں پوچھتا۔جہنم نےکہا:مجھےجابِراورمُتکبِّرلوگوں سےبھردیاگیاہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےجنَّت سےفرمایا: تومیری رحمت ہےاپنےبندوں میں سےجس پر چاہوں گا تیرے ذریعے ا س پر رحم کروں گا  اور جہنم سے فرمایا : تو میرا عذاب ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہوں گا  تیرے ذریعے عذاب کروں گا۔([179])

                             اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًاؕ-وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ(۸۳)(پ۲۰،القصص:۸۳)

 ترجمۂ کنز الایمان:یہ آخرت کا گھر ہم ان کے لیے کرتے ہیں  جو زمین میں تکبر نہیں چاہتے اور نہ فساد اور عاقبت پر ہیزگاروں ہی کی ہے۔

     اور ارشاد فرماتا ہے :

وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ

ترجمۂ کنز الایمان:اور کسی سے بات کرنے میں اپنا رخسار کج نہ کر  اور زمین میں اِتراتا نہ


 

كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ(۱۸) (پ۲۱،لقمان:۱۸)           چل بے شک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اِتراتا فخر کرتا۔

     اس آیت کامعنیٰ یہ ہے کہ لوگوں سے اِعراض بَرتتے اورتکبُّر کرتے ہوئے اپنے چہرےکو ٹیڑھا مت کرو۔آیت میں مذکورلفظ مَرَح  کا معنیٰ اِترانا ہے۔

(8)…حضرتِ سیِّدُناسَلَمَہ بن اَکْوَعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ بارگاہِ رسالت میں ایک شخص بیٹھا بائیں ہاتھ سے کھانا کھارہا تھا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:اپنےسیدھےہاتھ سےکھا۔اس نے کہا:میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔اس نے یہ بات تکبرکےطورپرکہی تھی،یہ سُن کرنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:تجھےاس کی اِستِطاعت نہ ہو۔پھراس کےبعدوہ اپناسیدھا ہاتھ اپنے منہ تک بلند نہ کرسکا۔ ([180])

     اس حدیْثِ پاک کو امام مسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا ہے۔

(9)…رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کیامیں تمہیں جَہَنَّمیَوں کےبارےمیں خبرنہ دوں۔ہرناحق جھگڑاکرنےوالا،اَکڑکرچلنےوالااورتکبُّر کرنے والا جہنمی ہے۔([181]) یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں  ہے۔

(10)… حضرتِ سیِّدُنا عِکرِمہ بن خالدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ ان کی ملاقات حضرتِ سیِّدُناابنِ عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےہوئی  توانہوں نےبیان کیا: میں

 نےرسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتےسنا:جوشخص بھی اپنی چال میں اَکڑتا ہوگا  اور اپنے دل میں خود کو بڑا جانتا ہوگا وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہوگا۔ ([182])یہ حدیث امام مسلم کی شرط کے مطابق ہے۔

(11)…سب سےپہلےتین لوگ جَہَنَّم میں داخل ہوں گے:(۱)(ظلم وجورکے ساتھ ) زبردستی حاکم بننے والا(۲)وہ مال دار جو زکوٰۃ ادا نہ کرتا ہو اور (۳)متکبر فقیر۔([183])

بدترین متکبر:

     میں کہتا ہوں:بدترین متکبِّر وہ ہے جو اپنے علم کے سبب لوگوں پر تکبر کرے  اور علمی فضیلت کے سبب اپنے آپ کو دل میں بڑا جانے۔ بلاشبہ ایسےشخص کو اس کا علم نَفْع نہیں دیتا اور جو شخص آخرت کے لئے علم حاصل کرتا ہے  تو اس کا علم اس کی نَفْس کُشی کرتاہے،اس کےدل کوخاشِع(انکساری کرنےوالا)اورنفس کوعاجزی کرنےوالا بنادیتا ہے۔ایساشخص ہروقت اپنےنفس کی تاک میں رہتاہے، نفس سے دھوکانہیں کھاتا بلکہ ہر آن نفس کامُحاسَبہ کرتا اور اس کو عُیوب سے پاک کرنے میں لگا رہتا ہےاور اگر بندہ نفس کی چالوں سے غافل ہوجائے تو یہ نفس اسے صِراطِ مستقیم سے ہٹا دے گا اور ہلاکت میں مبتلا کردے گا۔

     جوشخص اظہارِفخراورلوگوں پربڑائی جتانےکےلئےعلم سیکھےنیزعِلمی فضیلت کی وجہ سے دیگر مسلمانوں کو بنظرِ حَقارت دیکھے  اور ان سے اَحْمَقانہ سُلُوک


 

 کرے  اور انہیں ادنیٰ تصوُّرکرے تو ایساشخص عظیم ترین تکبُّر کا شکار ہےاورجس شخص کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبُّر ہوگا  وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر16:                         جھوٹی گواہی دینا

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ- (پ۱۹،الفرقان:۷۲)

ترجمۂ کنز الایمان:اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے ۔

     روایات  میں ہے کہ  جھوٹی گواہی دینا شرک کے برابر ہے۔([184])

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ(۳۰) (پ۱۷،الحج:۳۰)

ترجمۂ کنز الایمان:تو دور ہو بتوں کی گندگی سےاور بچو جھوٹی بات سے ۔

     (رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے)ثابت ایک حدیْثِ پاک میں ہے : قیامت کے دن جھوٹی گواہی دینے والے کے قدم اپنی جگہ سے ہٹ بھی نہ پائیں گے کہ اس کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی۔([185])

جھوٹی گواہی کے سبب چار گناہوں کا اِرتکاب:

     میں کہتا ہوں:جھوٹی گواہی دینے والا کئی بڑے گناہوں کا ارتکاب کرتا ہے۔


 

    پہلا گناہ:جھوٹ اوربہتان ہےجس کی مذمت میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ(۲۸) (پ۲۴،المؤمن:۲۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:بے شک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو حد سے بڑھنے والابڑا جھوٹا ہو۔

     حدیْثِ پاک میں ہے:مومن کی فِطرت میں خِیانت اورجھوٹ کےسواہر خصلت ہوسکتی  ہے۔([186])

    دوسراگناہ:یہ ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والا جس کے خلاف گواہی دیتا اس پر ظلم کرتا ہےحتّٰی کہ اس کی جھوٹی گواہی کی وجہ سے اس کا مال، عزت اورجان سب کچھ چلا جاتا ہے ۔

    تیسرا گناہ:جس کے حق میں جھوٹی گواہی دیتا ہے اس پر بھی ظلم کرتا ہے کہ اس گواہی کے ذریعے اس تک مالِ حرام پہنچتا ہے اور وہ اس گواہی کے ذریعے اسے لیتا ہے  تو اس کے لئے جَہَنَّم واجب ہوجاتاہے ۔

     مصطفٰےجانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جس کے لئے میں اس کے بھائی کے مال میں سے کچھ فیصلہ کردوں حالانکہ وہ حق پر نہ ہو  تو اس کو چاہئے کہ اس کو نہ لے کیونکہ اس کے لئے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹا گیا ہے۔([187])

     چوتھا گناہ:جھوٹے گواہ نے اس مال، خون اور عزت کو جائز ٹھہرا لیا جسے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حُرمَت و عِصْمت عطا کی تھی ۔


 

     رسولِ اکرم،شاہ بنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:ہرمسلمان پر دوسرے مسلمان کا مال ، خون  اور عزت حرام ہے۔([188])

     حضورسَیِّدِعالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں سب سےبڑےگناہوں کےبارےمیں خبرنہ دوں؟اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اوروالدین کی نافرمانی کرنا۔سنو! جھوٹی بات اور جھوٹی گواہی دینا (بھی بڑا گناہ ہے)۔ آپ اِس کَلِمہ کی تکرارفرماتےرہےحتّٰی کہ ہم نے(شفقت کےباعث دل میں)کہا: کاش!آپ سُکُوت فرمائیں۔([189])   یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر17:      لِواطت

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قرآن پاک میں کئی مقامات پر حضرتِ سیِّدُنا لوط عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم کا قصہ ہمارے لئے  بیان فرمایا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے انہیں ان کے ناپاک فعل کے سبب ہلاک فرمادیا۔مسلمانوں اور دیگر تمام مِلّتوں کا اس پر اِتفاق ہے کہ مردوں کے ساتھ بدفعلی  کرنا بہت برا فعل ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱۶۵)وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ(۱۶۶)(پ۱۹،الشعراء:۱۶۵، ۱۶۶)

ترجمۂ کنز الایمان: کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیےتمہارےربّ نےجوروئیں(بیویاں) بنائیں  بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو۔


 

     لِواطت زنا سے کہیں زیادہ بڑھ کر بے حیائی  اور بُرائی کا کام ہے۔

لِواطت کی مَذمَّت میں تین  فرامین مصطفٰے:

(1)…بدفعلی کرنے اور کروانے والے دونوں کو قتل کردو۔([190])اس حدیْثِ پاک کی سندحَسَن ہے۔

(2)… جو قومِ لُوط کا سا عمل کرے  اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی لعنت ہے۔([191])

     اس حدیث پاک کی سندبھی حَسَن ہے۔

لواطت کی سزا:

     حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: لواطت کی سزا یہ ہے کہ ایسےشخص کو  شہر کی سب سے بلند عمارت سےگراکر پھر  اُس پر پتھر برسائے جائیں([192])۔([193])


 

(3)…عورتوں کا آپس میں شرمگاہیں ملانا ان کا باہمی زنا ہے ۔ ([194])

     اس حدیْثِ پاک کی سندضعیف ہے۔

     امام شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی  کا مذہب یہ ہے کہ زنا اور لواطت دونوں کی حد یکساں ہے۔اُمَّتِ مسلمہ کا اس پر اجماع ہے کہ جو شخص اپنے غلام کے ساتھ یہ فعْلِ بدکرے  وہ لوطی اور سخت گنہگار ہے۔

 

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر18: پاک دامن عورتوں پرزناکی تہمت لگانا

تہمتِ زنا کی مَذمَّت میں دو فرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ۪-وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ(۲۳) (پ۱۸،النور:۲۳)

ترجمۂ کنز الایمان: بے شک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان پارسا ایمان والیوں کوان پرلعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور اُن کے لیےبڑا عذاب ہے۔

(2)…

وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ         ترجمۂ کنزالایمان:اورجوپارساعورتوں کوعیب


 

یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً (پ۱۸،النور:۴)

لگائیں  پھرچارگواہ معائنہ کےنہ لائیں تو انہیں اَسّی کوڑے لگاؤ ۔

تہمَتِ زنا کی مَذمَّت میں چارفرامین مصطفٰے :

(1)…سات ہلاک کرنےوالےگناہوں سےبچو۔یہ کہہ کرآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان میں بھولی بھالی پاکدامن مسلمان عورتوں پر زنا کی تہمت لگانے کا بھی ذکر فرمایا۔([195])

(2)…مسلمان وہ ہےجس کی زبان اورہاتھ سےدوسرےمسلمان محفوظ رہیں([196])۔([197])

(3)…رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُنامُعاذرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےارشادفرمایا:تیری ماں تجھ پرروئےبےفائدہ وفضول گفتگوہی لوگوں کو(جہنم میں) اوندھے منہ گرائے گی۔([198])

                             اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ                  ترجمۂ کنزالایمان:اوروہ ایمان والےمردوں


 

وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠(۵۸)(پ۲۲،الاحزاب:۵۸)

اورعورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انھوں  نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا۔

(4)… جس نے اپنے مَملُوک (غلام یا لونڈی) پر زنا کی تُہمت لگائی اگر وہ حقیقت میں  ایسا نہ ہو جیسا اس نے کہا  تو بروزِ قیامت اسے حدِّقَذف لگائی جائے گی([199])۔([200])

     جوبدبخت اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکی آسمان سےبَراءَت نازل ہوجانےکےبعدبھی آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاپر(مَعَاذَ اللہ)تُہمَتِ زنا  لگائے  وہ پکا کافر اور قرآن کو جھٹلانے والا ہے۔ایسےشخص کو قتل کیا جائے گا۔

٭٭٭٭٭٭

پہلی صف

٭فرمانِ مصطفٰے:لوگ اگر جانتے کہ اذان اورپہلی صف میں کیاہے توبغیرقُرْعَہ ڈالے نہ پاتے،لہٰذااس کےقُرْعَہ اندازی کرتے۔(مسلم،کتاب الصلوة،باب تسویة الصفوف واقامتھا……الخ،ص۲۳۱،حدیث:۴۳۷)

 


 

گناہِ کبیرہ نمبر19:مالِ غنیمت([201])،بیتُ المال اور زکوٰۃکے مال میں خِیانت کرنا

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

وَ  مَا  كَانَ  لِنَبِیٍّ  اَنْ  یَّغُلَّؕ-وَ  مَنْ  یَّغْلُلْ  یَاْتِ  بِمَا  غَلَّ  یَوْمَ  الْقِیٰمَةِۚ- (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۶۱)

 ترجمۂ کنزالایمان:اورکسی نبی پریہ گمان نہیں ہوسکتاکہ وہ کچھ چُھپا رکھے اور جو چُھپا رکھے  وہ قیامت کےدن اپنی چھپائی چیزلےکرآئےگا۔

خِیانت کی مَذمَّت میں چارفرامین مصطفٰے:

(1)…حضرتِ سیِّدُناابوحُمیدساعِدیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاَزْدقبیلہ کےایک شخص جسےابنِ لُتْبِیہ  کہاجاتاتھا  صدقات وصول کرنے پرمقرر کیا ۔ پس جب صدقات کی وصول یابی کے بعد وہ واپس آیا  تو اس نےکہا:یہ آپ کےلئےہےاوریہ مجھےتحفہ ملاہے۔یہ سُن کرآپ منبرپرتشریف فرماہوئے اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد وثنا کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : میں تم میں سے کسی شخص کو کسی کام پر مقرر کرتا ہوں  تو وہ کہتا ہے کہ یہ تمہارے لئے ہے  اور یہ مجھے تحفہ میں ملا ہے ۔اگر وہ سچا ہےتو اپنے والدین کے گھر ہی کیوں بیٹھا نہ رہا  حتّٰی کہ اس کا تحفہ اسے پہنچ جاتا ۔خدا کی قسم! تم میں سے کوئی شخص کوئی شے ناحق نہیں لیتا  مگر یہ کہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے بروزِ قیامت اس حال میں ملے گا کہ وہ شخص اس چیز

 کو اٹھائے ہوئے ہوگا۔ پس میں تم میں سے کسی کی ایسی حالت نہ پہچانوں کہ وہ بِلْبِلاتا  ہوا اونٹ یا ڈکْراتی گائےیا مِنْمِناتی ہوئی بکری اُٹھائے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ملاقات کرے۔پھر نبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کرکے عرض کی:اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں نے تیرا فرمان پہنچا دیاہے۔([202])

مالِ غنیمت میں خیانت کا انجام:

(2)…حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں :ہم غزوۂ خیبرمیں شرکت کےلئےرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےساتھ  نکلے۔( ہمیں فتح نصیب ہوئی) بطورِ غنیمت ہمیں سونا چاندی نہیں بلکہ سامان، کھانا اور کپڑے ملے۔ پھر ہم ایک وادی کی طرف چلے۔حُضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےہمراہ آپ کا ایک غلام بھی تھا  جو کہ بنو جُذام قبیلے کے ایک فرد نے بطور ِتحفہ آپ کو پیش کیا تھا۔ جب ہم لوگ وادی میں اتر گئے تو حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا وہ غلام کھڑے ہو کر کجاوہ کھولنے لگا ،ا سی دوران اسےایک تیرلگااوروہ اِنتقال کرگیا۔ ہم نے کہا :یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اس شخص کو شہادت مبارک ہو۔ یہ سُن کر نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ہر گز نہیں! بِلاشُبَہ  وہ چادر جو غزوہ خیبر کے دن مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے ہی اس نے رکھ لی تھی وہ  آگ کی صورت میں اس پرشُعْلَہ زَن ہے ۔راوی فرماتے ہیں:یہ سُن کر صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان گھبراگئے۔ایک شخص ایک یادوتَسْمےلےکرآیا۔رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی

عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:’’یہ آگ کاہےیا(فرمایا)یہ دونوں آگ کے تسمے ہیں۔([203])

     یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

غنیمت میں خیانت کرنے والے کی سزا:

     حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق اورحضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے مالِ غنیمت میں خیانت کرنے والے کے مال کو جلا دیا اور خائن کی پٹائی بھی لگائی([204])۔([205])

     حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں:رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےسامان واسباب پرایک شخص مقررتھا جسے کِرکِرَہ کہا

جاتا تھا اس کا انتقال ہوا  تو نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: وہ آگ میں ہے ۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے جا کر اس کے سامان کو دیکھا  تو اس میں انہوں نے ایک کمبل پایا  جسے اس نے خیانت سے لے لیا تھا۔ ([206])

      اس بارے میں احادیْثِ مُبارَکہ بہت ہیں جن میں سے کچھ ظلم کے باب میں آئیں گی۔

ظلم کی اقسام :

     ظلم کی تین قسمیں ہیں:(۱)باطل طریقےسےلوگوں کامال کھالینا۔(۲) لوگوں کو قتل،مارپیٹ،ہڈیاں توڑکراورزخمی کرکےان پرظلم کرنااور(۳)لوگوں کو گالیاں دےکر،لعن طعن، بُرا بھلا کہہ کر  اور زنا کی تہمت لگا کر ان پر ظلم ڈھانا۔

     رسولِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےمِنٰی میں  خطبہ دیتےہوئےارشادفرمایا: بِلاشُبہ تمہارےخون،تمہارےاموال اورتمہاری عزتیں تم(میں ایک دوسرے)پر ایسےحرام ہیں جیسےآج کےدن کی تمہارےاس مہینےاورتمہارےاس شہرکی حرمت ہے۔([207])یہ حدیث بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

(3)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّبغیر طہارت کے نماز قبول نہیں فرماتا اور خیانت کے مال سے

صدقہ قبول  نہیں کرتا ۔([208])


 

(4)…حضرتِ سیِّدُنازیدبن خالدجُہَنِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:ایک شخص نے غزوۂ خیبر میں خیانت کی تھی،حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےاس کی نمازِجنازہ نہیں پڑھی اور فرمایا:” تمہارے ساتھی نے راہِ خدا میں خیانت کی ہے۔“یہ خبر سن کر ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں ایک موتی پایا  جس کی قیمت دو درہم کے برابر تھی۔([209])

     اس حدیث کو امام ابوداوداورامام نَسائی رَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰینے روایت کیا ہے۔

     امام احمدبن حَنْبَلعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّلفرماتےہیں:ہم نہیں جانتےکہ خائن اور خودکشی کرنےوالے([210])کےعلاوہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےکسی شخص کی نمازِ جنازہ پڑھنا ترک کی ہو۔([211])


 

گناہِ کبیرہ نمبر20:ناجائزوباطل طریقےسے لوگوں کا

مال لے کر ظلم کرنا

ظلماًلوگوں کےمال لینےکےمتعلق تین فرامین باری تعالٰی:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے :

وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوْا بِهَاۤ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠(۱۸۸) (پ۲،البقرة:۱۸۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور آپس میں ایک دوسرے  کا مال ناحق نہ کھاؤ اور نہ حاکموں کے پاس ان کا مقدمہ اس لئے پہنچاؤ کہ لوگوں کا کچھ مال ناجائز طور پر کھالو جان بوجھ کر۔([212])

(2)…اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ

ترجمۂ کنز الایمان:مُواخَذہ تو انھیں پر ہے  جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں  اور زمین میں ناحق

 


 

الْحَقِّؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۴۲) (پ۲۵،الشوری:۴۲)    سرکشی پھیلاتے ہیں  اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

(3)…وَ الظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ(۸)۲۵،الشوری:۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:اور ظالموں کا نہ کوئی دوست  نہ مددگار ۔

ظلماً لوگوں کے مال لینے کے متعلق 11فرامین مصطفٰے:

(1)…ظلم قیامت کے دن اندھیریوں کی صورت میں ہوگا۔([213])

(2)…جو ظلمًاکسی کی ایک بالشت بھر زمین لے لے گا  اسے بروز ِقیامت سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔([214])

     اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۚ-۵،النساء:۴۰)                                                      ترجمۂ کنزالایمان:اللہایک ذرّہ بھرظلم نہیں فرماتا ۔

(3)…ایک دفتر ایسا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس میں سے کچھ بھی معاف نہیں فرمائے گا اوروہ  دفتر لوگوں پرظلم کرنے کے معاملات پرمشتمل ہے۔ ([215])

(4)…مال دارشخص کا( حقوق کی ادائیگی میں) ٹال مٹول سے کام لیناظلم ہے۔([216])


 

سب سے بڑا ظلم:

     سب سے بڑا ظلم  دوسروں کا مال لینے کے لئے جھوٹی قسم کھانا ہے۔

(5)… نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قسم کی وجہ سے کسی مسلمان شخص کا حق مارلیا تو بِلاشُبَہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ا س کے لئے جہنم کو واجب کردیا۔عرض کی گئی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگرچہ وہ معمولی چیز ہو؟ ارشاد فرمایا : اگر چہ وہ پِیْلو کی مسواک ہی ہو۔([217])

      اس حدیْثِ پاک کو امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا ہے۔

(6)…رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:جسےہم نےکسی کام پرمقرر کیا پھراس نےہم سےسوئی یااس سے بڑھ کر کوئی چیز چھپائی تویہ خیانت ہے، وہ اس چیز کو بروزِ قیامت لے کر آئے گا۔ ([218])اس حدیث کو امام مسلم نےروایت کیا ہے۔

(7)…رسول پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمان ہے:(غزوۂ خیبر کی غنیمت میں سے)ایک چادر جو غلام نے بطور خیانت دبالی تھی وہ(مرنےکے بعد) اس پر آگ بن کر شُعْلَہ زَن ہے۔یہ فرمانِ عبرت نشا ن سُن کرایک شخص کھڑاہوکرگیا اور ایک تَسْمہ لے آیا  جسے اس نے مالِ غنیمت کی تقسیم سے پہلے لے لیا تھا( اس کو دیکھ کر ) نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : یہ آگ کا تسمہ ہے۔([219])


 

قرض معاف نہ ہوگا:

(8)…ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اگر میں صبر کرتے ہوئے ثواب  کی امید سے پیچھے ہٹتے نہیں بلکہ آگے بڑھتے ہوئےمارا جاؤں  تو کیا یہ عمل میری خطاؤں کو مٹادے گا؟ارشاد فرمایا : ہاں قرض کے سوا۔([220])اسے امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا۔

(9)…بِلاشُبَہ کچھ لوگ ناحق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مال میں دست درازی کرتے ہیں بروزِقیامت ان کے لئے  آگ ہوگی([221])۔([222])

     اس حدیْثِ پاک کو امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کیا ہے۔

حرام سے پلنے والا جسم جہنمی ہے:

(10)…حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےحضرتِ سیِّدُناکعب بن عُجرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےارشادفرمایا:جوگوشت حرام سےنَشْوونَماپائےگاوہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، آگ اس کی زیادہ حقدارہے۔([223])

     یہ حدیْثِ پاک بخاری ومسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کی شرط پرصحیح ہے۔


 

(11)… حرام سے پلنے والا جسم جنت میں داخل نہیں ہوگا۔([224])

     اس حدیثِ پاک کی وعیدکےتحت ناجائز ٹیکس وصول کرنے والا، ڈاکو،چور، مَسْخَرہ(Comadian)، خائن ،جَعلساز اوراُدھارچیز لے کر انکار کردینے والا، ناپ تول میں کمی کرنے والا، لقطہ اُٹھاکر ہڑپ کرلینے والا، عیب زدہ چیزکوعیب چھپا کر بیچنےوالا،جواکھیلنےوالااورایسادَلّال(کمیشن ایجنٹ)جوخریدارکوزائدرقم بتائےاورشے بیچ کرزائدرقم خودکھاجائے، یہ سب کے سب داخل ہیں۔ وَاللہُ اَعْلَم

٭٭٭٭٭٭

گناہِ کبیرہ نمبر 21:                                                                          چوری کرنا

 اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ(۳۸)۶،المائدة:۳۸)

 ترجمۂ کنز الایمان:اورجومردیا عورت چور ہوتواُن کاہاتھ کاٹوان کےکیےکابدلہاللہکی طرف سےسزا اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔([225])


 

چوری کی مَذمَّت میں چارفرامین مصطفٰے:

(1)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ چورپرلعنت فرمائے جورَسِّی چُراتا ہے  تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے([226])۔([227])

(2)…رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:اگرمحمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی بیٹی فاطمہ چوری کرتی تومیں ضروراس کابھی ہاتھ کاٹ دیتا۔([228])

(3)…زانی زناکرتےوقت مومن نہیں ہوتااورچورچوری کرتےوقت مومن نہیں ہوتالیکن ان افعال کےباوُجودتوبہ کی گنجائش باقی رہتی ہے۔([229]) یہ حدیث  صحیح ہے۔

(4)…آگاہ ہوجاؤبِلاشُبَہ(کبیرہ گناہ)چارہیں:(۱)تماللہ عَزَّ  وَجَلَّکےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ(۲)جس جان کواللہ عَزَّ  وَجَلَّنےحرام کیاہےاسےناحق قتل نہ کرو (۳)زنا مت کرو اور(۴)چوری مت کرو۔([230])

     میں کہتا ہوں کہ چور کی توبہ اسی وقت مفید ہے  جبکہ وہ چرایا ہوا مال مالک کو لوٹا دے  اور اگر چور مفلس ہو  تو معافی تلافی کرالے۔


 

گناہِ کبیرہ نمبر 22:                                                                               ڈاکہ ڈالنا

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْۤا اَوْ یُصَلَّبُوْۤا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِؕ-ذٰلِكَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ(۳۳)۶،المائدة:۳۳)

 ترجمۂ کنزالایمان:وہ کہاللہاوراس کے رسول سے لڑتےاور ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں اُن کا بدلہ یہی ہے کہ گِن گِن کر قتل کیے جائیں یاسولی دیئےجائیں یااُن کےایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹے جائیں یازمین سےدورکردیئےجائیں یہ دنیا میں ان کی رُسوائی ہےاورآخرت میں ان کے لیے بڑا عذاب۔

     جب مسافروں کو فقط خوف زدہ کرنے والا بھی شریعت کی نظر میں کبیرہ گناہ کا مُرتکِب ہے  تو جب وہ لوگوں کا مال بھی چھین لے تو کیسا سخت مُعاملہ ہوگا اوراگر وہ لوگوں کوزخمی کردےیاقتل کردےتوکیساسنگین معاملہ ہوگااوروہ مُتَعَدَّد گناہوں کا مُرتکِب قرار پائے گا۔ اس فعل کے کرنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا نمازوں کو چھوڑ دینے  اور ڈاکے کے مال کو شراب نوشی  اور زنا کاری میں خرچ کرنے وغیرہ کا عادی ہونے کا گناہ مَزید بَرآں ہے ۔

٭٭٭٭٭٭

 

 



[1]ترجمۂ کنز الایمان:پھراس کی بدکاری اوراس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی۔

[2]روح البیان،۱۰/ ۴۴۳

[3]ذیل طبقات الحفاظ للذھبی،الطبقة الثانية والعشرون،۵/ ۲۳۱

                             مقدمة الناشر من ميزان الاعتدال،۱/۱۹

                             تقدیم الکتاب من سیر اعلام النبلاء،الفصل الاول،۱/۷۳

                             طبقات الشافعية الكبری للسبکی،۹/ ۱۰۹

[4] مسلم،کتاب الطھارة،باب الصلوات الخمس والجمعة...الخ،ص۱۴۴،حدیث:۲۳۳

[5]مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[6]تفسیر عبد الرزاق،پ۵،سورة النساء،تحت الآية:۳۱، ۱/ ۴۴۷،حدیث:۵۵۵

[7]مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۵۹،حدیث:۸۷

[8]شرک کےمعنیٰ غیرخداکوواجب الوجود یامستحق عبادت جاننایعنی الوہیت میں دوسرے کوشریک کرنا۔(بہارشریعت،حصہ ۱، ۱/ ۱۸۳)

[9]مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۵۹،حدیث:۸۷

[10]مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[11]بخاری،کتاب استتبابة  المرتدّین...الخ،باب حکم المرتد والمرتدة،۴/ ۳۷۸،حدیث:۶۹۲۲

[12]یعنی اُس لڑکی سے جو زندہ دفن کی گئی ہو جیسا کہ عرب کا دستور تھا کہ زمانَۂ جاہلیت میں لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے۔ یہ سوال قاتل کی توبِیْخ کے لئے ہے تاکہ وہ لڑکی جواب دے کہ میں بے گناہ ماری گئی۔(خزائن العرفان ، پ۳۰، سورة التکویر، تحت الآیة:۹،۸)

[13] مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[14]مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۵۹،حدیث:۸۶

[15] بخاری ،کتاب الایمان ،باب :وان طائفتان من المؤمنین... الخ ،۱/۲۳،حدیث:۳۱

[16] بخاری،کتاب الدیات،باب قول اللّٰہ :ومن یقتل مؤمنا...الخ،۴/ ۳۵۶،حدیث:۶۸۶۲

[17] بخاری ،کتاب العلم ،باب الانصات للعلماء ،۱/  ۶۳،حدیث:۱۲۱

[18]اس حدیْثِ پاک کی مختلف تاویلیں کی گئی ہیں۔ اَظْہَر قول کے مطابق معنیٰ یہ ہے کہ یہ فعل یعنی ایک دوسرے کوقتل کرنا کفار کے افعال کی طرح ہے۔(شرح المسلم للنووی،کتاب الایمان،باب معنیٰ قول النبی لا ترجعوا بعدی کفارا...الخ،۲/ ۵۵)

[19] نسائی ،کتاب تحریم الدم،باب تعظیم الدم ،ص۶۵۲،حدیث:۳۹۹۲

[20]بخاری،کتاب الدیات،باب قول الله:ومن یقتل مؤمنا...الخ،۴/ ۳۵۶،حدیث:۶۸۶۲

[21]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 247پر اس کے تحت فرماتے ہیں: یعنی قیامت کے دن معاملات میں سب سے پہلے خونِ ناحق کا فیصلہ ہوگا بعد میں دوسرے فیصلے اور عبادات میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا بعد میں دوسرے حسابات ہوں گے لہٰذایہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ قیامت کے دن پہلے نماز کا حساب ہوگا ۔

[22] بخاری،کتاب الدیات،باب قول الله :ومن یقتل مؤمنا...الخ،۴/ ۳۵۷،حدیث:۶۸۶۴

[23] بخاری،کتاب الایمان والنذور،باب الیمین الغموس،۴/ ۲۹۵،حدیث:۶۶۷۵

[24]مسند احمد،مسند الشامیین،حدیث عقبة بن مالك،۶/ ۵۱،حدیث:۱۷۰۰۵

[25]یعنی جس نے ظلماً کسی مسلمان کو قتل کیا ہو  میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اس کی توبہ قبول کرلینے کا تین مرتبہ سوال کیا، پس اللہ عَزَّ وَجَلَّنے مجھے اس سے منع فرمادیا۔ یہ کلام بطورِ زَجْرو تَوبِیْخ ہے  یااس سے مرادوہ  شخص ہے جومسلمان کےقتْلِ ناحق کوحلال جانے ۔

(فیض القدیر۲/ ۲۵۱،تحت الحدیث:۱۶۵۹)

[26] بخاری،کتاب احادیث الانبیاء، باب خلق اٰدم وذریتہ ،۲/ ۴۱۳،حدیث:۳۳۳۵

[27]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 250پراس کےتحت فرماتےہیں:عہدوپیمان والےکافرسےمرادیاذِمّی کفارہیں،مسلمانوں کی رعایااورمُستامِن جو کچھ مدت کے لئے امان لے کرہمارےمُلک میں آئیں اورمعاہد جن سے ہماری صلح ہو ان میں سے کسی کو بلاوجہ قتل کرنادرست نہیں،ہاں اگر وہ کوئی ایسی حرکت کریں جس سے ان کا قتل درست ہوجائے تو قتل کئے جائیں۔

[28] بخاری،کتاب الجزية والموادعة،باب اثم من قتل معاھدا بغیرجرم،۲/ ۳۶۵،حدیث:۳۱۶۶

[29] ترمذی، کتاب الدیات،باب ماجا ء فیمن یقتل نفسامعاھدة،۳/ ۱۰۲،حدیث:۱۴۰۸

[30]یعنی جس شخص نےکسی سے اُقْتُلْ(قتل کردو)امرکاآدھاکلمہ’’اُق‘‘بھی کہہ دیااور ……قاتل نےاس مسلمان کوقتل کردیا تو مرتے وقت یا قبر میں یا قیامت میں اس کی پیشانی پر لکھا ہوگاکہ یہ شخص اللہکی رحمت سے مایوس ہے،اس طرح تمام قیامت میں بدنام ہوجائے گا،اگر اس شخص نے حلال جان کر قتل کیا تھا تو یہ لفظاٰيِسٌ مِّنْ رَّحْمَةِ الله بالکل ظاہرہے کہ یہ قاتل کافر ہوگیا اور کافر رب تعالیٰ کی رحمت سے مایوس اور اگر نفسانی وجہ سے مارا تھا تو مایوس سے مراد انہیں رحمت سے مایُوس(مایوسی) ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۲۶۶،ملتقطاً)

[31] ابن ماجہ، کتاب الدّیات، باب التغلیظ فی قتل مسلم ظلما،۳/ ۲۶۲،حدیث:۲۶۲۰

[32]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 259پرارشادفرماتےہیں:اس حدیث کامطلب یہ  ہےکہ جوکوئی کسی مسلمان کوناحق قتل کرے قتل کو حلال جان کر یا اس لیے قتل کرے کہ وہ مؤمن کیوں ہوا، وہ دوزخی دائمی ہے لائِقِ بخشش نہیں کہ اب یہ قاتل کافر ہوگیا اور کافر کی بخشش نہیں یا یہ فرمان ڈرانے دھمکانے کے لیے ہے کہ یہ جرم اسی لائق تھا کہ اس کا مرتکب ہمیشہ دوزخ میں رہتا ہے اور اس کا گناہ بخشا نہ جاتا۔

[33]نسائی ،کتاب تحریم الدم ،باب:۱،ص۶۵۲،حدیث:۳۹۹۰

[34]ہاروت اورماروت دوفرشتےہیں:جنہیںاللہتعالیٰ نےمخلوق کی آزمائش کےلئےمقرر فرمایا کہ جوجادوسیکھناچاہےاُسےنصیحت کریں کہœ1[0ÃÂ2ہم توآزمائش ہی کےلئے مقررہوئےہیں توکفرنہ کر۔اورجوان کی بات نہ مانےوہ اپنےپاؤں پرچل کےخودجہنم میں جائے، یہ فرشتےاگراُسےجادوسکھاتےہیں تووہ فرمانبرداری کررہے ہیں نہ کہ نافرمانی کررہے ہیں۔(فتاوٰی رضویہ،۲۶/ ۳۹۷،ملخصاً)

[35]بعض جادو خود کفر ہیں اور بعض میں کفریہ شرطیں ہیں بعض کفر تو نہیں مگر حرام ہیں۔

(تفسیرنعیمی،۱/ ۵۱۹)

[36]آج کل اس لفظ کا اطلاق اس عِلْمِ سحر پرہوتاہے جسے’’سحْرِطبیعی‘‘کہتےہیں۔فلاسفہ اسے شَعْوَذَہ اور شُعْبَذَہ(شعبدہ) کہتےہیں۔(اردودائرۂ معارفِ اسلامیہ،۱۴/ ۳۱۵)

[37] بخاری کتاب الوصایا، باب قول اللّٰه:ان الذین یاکلون...الخ ،۲/ ۲۴۲،حدیث:۲۷۶۶

[38] ترمذی،کتاب الحدود،باب ماجاء فی حدالساحر،۳/ ۱۳۹،حدیث:۱۴۶۵

[39] ابو داود،کتاب ا لخراج...الخ،باب فی اخذالجزية من المجوس،۳/ ۲۲۶،حدیث: ۳۰۴۳

[40]جادوکی تصدیق کرنےوالےسےمرادوہ شخص ہےجوجادوکی ذاتی تاثیررکھنےکاقائل ہو۔(مرقاة المفاتیح ، ۷/ ۲۴۲،تحت الحدیث:۳۶۵۶)

[41] مسنداحمد ،مسند الکوفیین،حدیث ابی موسی الا شعری،۷/ ۱۳۹،حدیث:۱۹۵۸۶

[42]ایسےتعویذات استعمال کرناجائزہےجوآیاتِ قرآنیہ،اسمائےاِلٰہیہ(اللہتعالیٰ کےناموں) یادعاؤں پرمشتمل ہوں، چنانچہ حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَااپنےبالغ(بڑے) بچوں کوسوتےوقت یہ کلمات پڑھنےکی تلقین فرماتے:’’بِسْمِ اللہِ اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَحْضُرُوْنَ‘‘اوران میں سےجو نابالغ(چھوٹے)ہوتے اوریاد نہ کر پاتےتومذکورہ کلمات لکھ کران کاتعویذ بچوں کےگلے میں ڈال دیتے۔(مسند احمد،مسندعبداللّٰہ بن عمرو،۲/ ۶۰۰،حدیث: ۶۷۰۸)

       گلےمیں تعویذلٹکاناجائز ہےجبکہ وہ تعویذجائزہویعنی آیاتِ قرآنیہ یااسمائےالٰہیہ یا ادعیہ (دعاؤں)سےتعویذکیاگیاہواوربعض حدیثوں میں جوممانعت آئی ہےاس سےمرادوہ تعویذ ہیں جو ناجائزالفاظ پر مشتمل ہوں، جو زمانہ جا ہلیت میں کئے جا تے تھے، اسی طرح تعویذات اورآیات و احادیث و ادعیہ رکابی میں لکھ کر مریض کو بہ نیتِ شفاء پلانا بھی جا ئز ہے ۔جنب و حائض ونفسابھی تعویذات کوگلےمیں پہن سکتےہیں،بازوپرباندھ سکتےہیں جبکہ تعویذات غلاف میں ہوں ۔(بہار شریعت ،حصہ ۱۶، ۳/ ۴۱۹)

       (یہاں)دم سے مراد وہ دم ہے جس میں مشرکانہ الفاظ اور بتوں سے توسُّل ہوتا ہے۔(ماخوذ از مراٰۃ المناجیح،۶/ ۲۰۴)

[43]تمیمہ وتولہ کو شرک کہنا اس وجہ سے ہے کہ زمانَۂ رسالت میں یہ زمانَۂ جاہلیت ہی  کی طرح شرکیہ الفاظ پرمشتمل تھےیاانہیں شرک کہنےکی وجہ یہ ہےکہ جوان کےمتعلق ذاتی تاثیرکا اعتقاد رکھے گا تو یہ بات اسے شرک کی طرف لے جائے گی۔ (فیض القدیر،۲/ ۴۳۴)

[44] ابو داود ،کتاب الطب ،باب فی تعلیق التمائم،۴/ ۱۳،حدیث:۳۸۸۳

[45]اگرآیاتِ قرآنیہ یاماثورہ دعاؤں سےبیوی کی محبت شوہرکےدل میں ڈالنےکےلئےتعویذ کیا جائے تو بالکل جائز  ہے۔(ماخوذ از مراٰۃ المناجیح،۶/ ۲۰۴)

[46]دارُالحَرْب میں مسلمان جوکہ ہجرت کرکے دارُالاسلام نہ آیا ہو اس کی شرعی مسائل میں جہالت عُذر ہے کہ اس عُذر کی بنا پر وہاں اس کے لئے لازم نہ ہوں گے کیونکہ یہ اس کی طرف سے کوتاہی نہیں ہے۔ یونہی جب پہلا خِطاب نازل ہوا اور دارُالاسلام میں رہنے والے کو نہ پہنچا تووہ بھی معذور قرار پائیگا لیکن وہ خطاب جب دارالاسلام میں پھیل جائے اور تبلیغ تام ہوجائے اس کے بعد جو جاہل رہے تویہ اس کی کوتاہی شمارہوگی تو وہ معذور نہ قرار پائے گا جیساکہ کوئی شخص آبادی میں جہاں  پانی موجود ہے تو پانی طلب یا تلاش کئے بغیر تَیَمُّم سے نماز پڑھ لے تو نماز نہ ہوگی۔(فتاوی رضویہ،۱۱/ ۲۲۸)

[47]ابن ماجہ،کتاب اقامة الصلا ة والسنة فیھا،باب ماجاء فیمن ترک الصلاة، ۱/ ۵۶۴، حدیث:۱۰۷۹

[48]ہمارےاَئِمَّۂ حنفیہ تارکِ نمازکوسخت فاجرجانتے ہیں مگردائرۂ اسلام سےخارج نہیں ……کہتے(تارکِ نمازاگر)فرضیَتِ نمازکاانکارکرےیااُسےہلکااوربےقدرجانےیااس کاترک حلال (جائز) سمجھےتو کافرہے۔(فتاوٰی رضویہ،۵/ ۱۰۵تا۱۰۶،ملتقطاً)

[49]ضبطی سے مراد اس کام کی برکت کا ختم ہونا ہےیا یہ مطلب ہے کہ جو عصر چھوڑنے کا عادی ہوجائے اس کے لیے اندیشہ ہے کہ وہ کافر ہو کر مرے  جس سے اعمال ضبط ہوجائیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ عصر چھوڑنا کفر و ارتداد ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۳۵۹)

[50]بخاری،کتاب مواقیت الصلوة،باب من ترک العصر،۱/ ۲۰۳ ،حدیث :۵۵۳

[51]اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بے نمازی قریب کفر ہے یا اس پر کفر پر مرنے کا اندیشہ ہے یا ترکِ نماز سے مراد نماز کا انکار ہے یعنی نماز کا منکر کافر ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۳۴۲)

[52]مسلم،کتاب الایمان، باب بيان اطلاق اسم الكفر على من ترك الصلاة ،ص۵۷،حدیث:۸۲

[53]یعنی بےنمازیاللہکی امن(امان)میں نہیں رہتا۔نماز کی برکت سے انسان دنیا میں آفتوں سے،مرتے وقت خرابی خاتمہ سے،قبر(کےامتحان)میں فیل ہونے سے،حشر میں مصیبتوں سے بفضلہٖ تعالیٰ امن میں رہتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۸۰)

[54]معجم الکبیر،۱۲/ ۱۹۵،حدیث:۱۳۰۲۳

[55]ترمذی،کتاب الصلوة،باب ماجاء ان اول مایحاسب به...الخ،۱/ ۴۲۲ ،حدیث:۴۱۳

[56] یعنی اگرکوئی زبانی کلمہ،ظاہری نمازوزکوٰۃ اداکرےتوہم اس پرجہادنہ کریں گےاگر منافقت سےیہ کام کرتاہےتورب(عَزَّ  وَجَلَّ)اسےسزادےگا۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۴۳)

[57] بخاری،کتاب الایمان،باب فان تابوا واقاموا الصلاة...الخ،۱/ ۲۰،حدیث:۲۵

[58] بخاری،کتاب المغازی باب بعث علی ابن طالب ...الخ، ۳/ ۱۲۳،حدیث :۴۳۵۱

[59]بعض علما فرماتے ہیں:نماز ترک کرنے والا ان چار(فرعون،قارون،ہامان اور ابی بن خلف) کے ساتھ اس لئے اٹھایا جائے گا کہ وہ اپنے مال ،حکمرانی،وزارت اور تجارت کے باعث نماز کو چھوڑے گا۔اگر اس نے اپنے مال میں مصروف ہونے کےسبب نماز چھوڑی تو اس کا حشر قارون کے ساتھ ہوگا ،حکمرانی کے سبب نماز چھوڑی تو اس کا حشر فرعون کے ساتھ ہوگا ،وزارت کے سبب نمازچھوڑی تواس کاحشر(فرعون کےوزیر)ہامان کےساتھ ہوگااوراگرتجارت کےسبب نماز چھوڑی تواس کاحشرمکہ مکرمہ کےبہت بڑےکافرتاجراُبَیْ بن خَلَف کےساتھ ہوگا۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة السابعة السبعون: تعمد تاخیر الصّلاة ...الخ،۱/ ۲۸۸  )

[60] مسند احمد ،مسند عبداللّٰہ بن عمرو بن العاص ،۲/ ۵۷۴،حدیث: ۶۵۸۷

[61]مسلم، کتاب الزکوة،باب اثم مانع الزکاة،ص۴۹۴،حدیث:۹۸۸

[62]بخاری،کتاب الزکاة، باب وجوب الزکاة،۱/ ۴۷۳،حدیث :۱۴۰۰

[63]ابتدائےاسلام میں زکوٰۃ نہ دینے والےسےزکوٰۃ بھی لی جاتی تھی اوربطورِتعذیرنصف مال بھی پھرنصف مال لینے کاحکم منسوخ ہوگیا۔(عمدة القاری،۷/ ۵۷۰،تحت الحدیث:۱۸۶۷)

[64] نسائی ،کتاب الزکاة، باب سقوط الزکاة عن الابل ...الخ ،ص۴۰۲،حديث:۲۴۴۶

[65]مصنف ابن ابی شیبة،کتاب فضل الجھاد ،باب ماذکر فی فضل الجھاد...الخ،۴/ ۵۶۶،حدیث:۳۳

[66]معجم الکبیر،۱۰/ ۱۰۳،حدیث :۱۰۰۹۵

[67]مسلم،کتا ب الایمان،باب الکبائر واکبرھا ،ص۵۹،حدیث :۸۷

[68] ترمذی،کتاب البر والصلة،باب :ماجاء من الفضل فی رضا الوالدین ،۳/ ۳۶۰، حدیث:۱۹۰۷

[69]ترمذی،کتاب البر والصلة،باب :ماجاء من الفضل فی رضا الوالدین ،۳/ ۳۵۹، حدیث:۱۹۰۶

[70]مسند الشھاب ،الجنة  تحت اقدام الامھات ،حديث:۱۱۹ ،۱/۱۰۲

[71] بخاری،کتاب الجھاد والسیر باب الجھاد باذن الایوین ،۲/ ۳۱۰،حدیث :۳۰۰۴

[72] نسائی ،کتاب الزکاة، باب ایتھما الید العلیا ؟،ص۴۱۶،حدیث: ۲۵۲۹

[73] نسائی ،کتاب الاشربة ، الرواية  فی المدمنین فی الخمر ،ص۸۹۵،حدیث :۵۶۸۳

[74]کفر و شرک کے ماسوا جن گناہوں کے مُرْتَکِبِیْن کے بارے میں جنّت میں داخل نہ ہونے کی احادیْثِ مُبارَکہ میں وعیدآئی ہےاس  کی مختلف تاویلیں کی گئی ہیں، اگر اس گناہ کی حرمت قطعی ہوتو اس صورت میں ان کو حلال جاننے والے کے بارے میں یہ احادیْثِ مُبارَکہ اپنے ظاہر پر ہوں گی کہ ایسے لوگ اصلاً کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے  اور اگر گناہ کا مرتکب اسے حرام جاننے کے باوجود کرے تو اس صورت میں یا تو مراد یہ ہے کہ وہ ابتداً جنت میں داخل نہیں ہوگا  بلکہ اپنے گناہوں کی سزا بھگت کریااللہ عَزَّ وَجَلَّکے عفو و درگزر فرمانے کی صورت میں بے سزا جنت میں داخل ہوگا۔ ایک تاویل یہ ہے کہ وہ خاص اس جنت میں داخل نہیں ہوں گے جو ان گناہوں سے احتراز برتنے والے کے لیے تیار کی گئی ہیں ۔ ایک تاویل یہ ہےکہ ان گناہوں کاارتکاباللہعَزَّ وَجَلَّکو غضبناک کرتا ہے  اور ان گناہوں کی نحوست برے خاتمے کا سبب ہوسکتی ہے، جس کی پاداش میں جنت کا داخلہ ہمیشہ کے لئے حرام ہوجاتا ہے۔(فیض القدیر، ۶/ ۵۸۰،تحت الحدیث:۹۹۶۲)

[75]مسند احمد،مسند ابی سعید الخدری،۴/ ۳۰،حدیث:۱۱۱۰۷

[76]بخاری ،کتاب استتابة المرتدین...الخ ،باب اثم من اشرک باللّٰه...الخ،۴/ ۳۷۷، حدیث : ۶۹۲۰

[77] مسند احمد ،و من  حدیث ابی الدرداء عویمر،۱۰/ ۴۱۶،حدیث :۲۷۵۵۴

[78] غاية المقصد فی زوائد المسند ، کتاب الصوم،باب:۳ ، ۳/ ۹۳،حدیث:۲۸۲۲

[79]شعب الا یمان:باب فی برالوالدین، فصل فی عقوق الوالدین ...الخ،۶/ ۱۹۷،حدیث :۷۸۸۹

[80]مطلب یہ ہےکہ بیٹااپنےباپ کی کتنی ہی خدمت کرےمگراس کاحق ادانہیں کرسکتا۔

(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۲۱۶)

[81]مسلم ،کتاب العتق،باب فضل عتق الوالد،ص۸۱۲،حدیث :۰ ۵۱ ۱

[82] مستدرک حاکم،کتاب البر والصلة،باب لعن الله العاق...الخ،۵/ ۲۱۲،حدیث:۷۳۳۶

[83] تر مذی،کتاب البروالصلة،باب ماجاء فی بر الخالة ،۳/ ۳۶۱،حدیث:۱۹۱۱

[84]الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

[85] الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

[86] الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

[87] مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[88] مسلم ،کتاب المساقاة،باب لعن اکل الربا ومؤکله،ص۸۶۲،حدیث :۱۵۹۷

[89] مسلم ،کتاب المساقاة،باب لعن اکل الربا ومؤکله ،ص۸۶۲،حدیث :۱۵۹۸

[90]نسائی،کتاب الزینة ،باب الموتشمات وذکر الاختلاف ...الخ،ص۸۱۵،حديث:۵۱۱۲

[91]یعنی یتیموں کے مال کے پاس اس طریقے سےجاؤجس سےاس کا فائدہ ہواورجب وہ اپنی جوانی کی عُمْرکوپہنچ جائےاس وقت اس کامال اس کے سپردکردو۔(صراط الجنان،پ۸،سورۃ الانعام، تحت الآیہ:۱۵۲، ۳/ ۲۴۱)یتیموں کےمال سےمتعلق مزیدتفصیل کےلئے’’صِراطُ الجنان،جلد1، صفحہ348 اورجلد2،صفحہ142‘‘ کامطالعہ کیجئے۔

[92]مسلم ،کتاب الایمان ،باب الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[93]مسلم،المقدمة،باب تغلیظ الکذب علی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،ص۷،حدیث:۴

[94] مسند احمد ،مسند عبدالله بن عمر ،۲/۲۴۷،حدیث :۴۷۴۲

[95]ابن ماجہ،المقدمة،باب تغلیظ فی تعمدالکذب علی رسول اللّٰہصلی اللّٰہ علیہ وسلم ،ص۲۸،حدیث:۳۵

[96]مسند احمد ،تتمة  مسند الانصار ،حدیث ابی امامة...الخ،۸/۲۷۶،حدیث:۲۲۲۳۲

[97] مسلم،المقدمة،باب وجوب الرواية عن الثقات...الخ،ص۷

[98]جوجھوٹی بات گھڑکرسرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف بطورِحدیث منسوب کر دی گئی ہواسےموضوع حدیث کہتےہیں۔(نصابِ اصولِ حدیث،ص۶۵)

[99]ابوداود،کتاب الصوم ، باب فی التغلیظ فیمن افطر عمداً ،۲/ ۴۶۱، حدیث:۲۳۹۶

[100]مسلم،کتاب الطهارة،باب الصلوات الخمس والجمعة الی الجمعة...الخ،ص۱۱۴،حديث :۲۳۳

[101] بخاری ،کتاب الایمان ،باب قول النبی :بنی الاسلام ...الخ ،۱/ ۱۴،حديث :۸

[102]یہ فرمان یا توزجر(ڈانٹ ڈپٹ)پرمبنی ہےیااس شخص پرمحمول ہےجوبلاعذرِشرعی ان کے ترک کو حلال جانتا ہو۔(فیض القدیر،۴/۴۱۰،تحت الحدیث:۵۴۱۴)

[103] مسند ابی یعلی، مسند ابن عباس،۲/ ۳۷۸،حدیث:۲۳۴۵

[104] بخاری،کتاب الادب ،باب قول الله تعالی:واجتنبوا قول الزور،۴/ ۱۱۵،حدیث :۶۰۵۷

[105]ترمذی،کتاب الدعوات،باب قول رسول الله:رغم انف رجل،۵/ ۳۲۰،حدیث:۳۵۵۶

                             مسند البزار،مسند عمار بن یاسر،۴/۲۴۰،حدیث:۱۴۰۵

[106]مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۶۰،حدیث:۸۹

[107]ابتدائےاسلام میں زانیہ سےنکاح کرناحرام تھابعدمیں آیت’’L˾""þ'6™‘‘سے منسوخ ہوگیا۔(خزائن العرفان،پ۱۸،سورة النور،تحت الآیہ:۳)

[108] مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان کون الشرک اقبح الذنوب ...الخ ،ص۵۹،حدیث:۸۶      

[109]ان تمام مقامات میں یاتوکمالِ ایمان مرادہے یا نورِایمان،یعنی ان گناہوں کے وقت مجرم سےنورایمان نکل جاتاہےورنہ یہ گناہ کفرنہیں نہ انکامرتکب مرتد،اگراسی حالت میں مارا جائے تو وہ کافر نہ مرے گا۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۷۵)

[110] مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان نقصان الایمان بالمعا صی  ...الخ ،ص۴۸،حدیث:۵۷                       

[111] ابو داود،کتاب السنة،باب الدلیل علی زیادة الايمان ونقصانه،۴/ ۲۹۳،حدیث:۴۶۹۰

[112]یہاں ایمان سےمراد کمالِ ایمان ہے۔(فیض القدیر، ۶/ ۱۸۴،تحت الحدیث:۸۷۲۲)

[113]مستدرک حاکم،کتاب الایمان،باب اذا زنی العبد خرج منہ الایمان ،۱/ ۱۷۵،حدیث:۶۴

[114]مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان غلظ تحریم اسبا ل الا زار...الخ،ص۶۸،حدیث :۱۰۷

[115] مسلم کتاب الامارة ،باب حرمة النساء المجاھدین ...الخ ،ص۱۰۵۱،حديث :۱۸۹۷

[116]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 465پر اس کے تحت فرماتے ہیں:یعنی خود خیال کرلو کہ مجاہد ایسے خائِن کی کوئی نیکی چھوڑے گا ہرگز نہیں۔نیکی چھین لینے کے یہ معنے ہیں کہ اس خائِن کو نیکی کا ثواب نہ ملے بلکہ جو اسے ثواب و درجہ ملتا وہ اس غازی کو دے دیا جائے یا یہ مطلب ہے کہ سوچو کہ رب تعالیٰ کے ہاں مجاہد کی کیا عزت و حرمت ہے۔

[117] نسائی،کتاب الزکوة ،باب الفقیرالمختال، ص۴۲۳،حدیث:۲۵۷۳                                              

[118] ترمذی،کتاب الحدود، باب ما جاء فیمن یقول لآخر یا مخنث!،۳/ ۱۴۱،حدیث : ۱۴۶۷                

[119]مستدرک حاکم،کتاب الحدود، باب من وقع علی ذات محرم فاقتلوہ،۵/ ۵۰۹،حدیث :۸۱۱۹

[120]ابوداود،کتاب الحدود،باب فی الرجل یزنی بحریمہ،۴/ ۲۰۹،حدیث:۴۴۵۷

[121]مسلم ،کتاب الاما رة،باب فضیلة الامام العادل...الخ ،ص۱۰۱۶،حدیث:۱۸۲۹          

[122] مسلم ،کتاب الایمان ،باب قول النبی: من غشنا فلیس منا،ص۶۵،حدیث :۱۰۱

[123] مسنداحمد ،مسند البصریین ،حدیث  معقل بن یسار،۷/ ۲۸۴،حدیث:۲۰۳۱۱

[124] مسلم ،کتاب البر والصلة  والاداب، باب تحریم الظلم، ص۱۳۹۴،حديث :۲۵۷۹

[125] بخا ری،کتاب الاحکام،باب من استرعی رعیة  فلم ینصح،۴/ ۴۵۶ ،حدیث :۷۱۵۱

[126]مسلم ،کتاب الایمان ،باب  استحقاق الوالی الغاش لرعیتہ النار،ص۸۵،حدیث :۱۴۲

[127] بخا ری،کتاب الاحکام،باب من استرعی رعیة  فلم ینصح،۴/ ۴۵۶ ،حدیث :۷۱۵۰

[128]معجم الاوسط ،۴/ ۳۵۵،حدیث:۶۲۲۵

[129] مسلم ،کتاب الاما ر ة ،باب فضیلة الامام العادل ...الخ،ص،حدیث :۱۸۲۸

[130]مسند احمد،مسند عبدالله  بن عمر،۶/ ۳۲۴، حدیث:۱۸۱۴۹

[131] ابن ماجہ ،کتاب الفتن،باب الامر با لمعروف والنھی عن المنکر،۴/ ۳۶۲،حدیث :۴۰۰۹

                             شعب الایمان،باب فی الامر بالمعروف والنھی عن المنکر،۶/ ۸۰،حدیث:۷۵۴۵

[132] ابو داود، کتاب الملا حم،باب الا مر والنھی،۴/ ،حدیث:۴۳۳۷۔ ۴۳۳۶ بتغیر قلیل

[133]دین میں حد سے بڑھنے سے مراد امورِ دینیہ میں حد سے تجاوز کرنا اور پیچیدہ اشیاء سے متعلق بحث کرنا  نیزاُن پیچیدہ امور کی علتوں کو ظاہر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔( فیض القدیر،۳/۱۶۲،تحت الحدیث:۲۹۰۹)

[134]السنة  لابن ابی عاصم،باب :۹۳،ص۹۶،حديث: ۴۳۲

[135]مسندابی یعلی ،مسند ابی سعید الخدری ،۱/ ۴۶۴،حدیث:۱۰۸۳

[136]معجم الاوسط،۱/ ۳۷۴،حدیث:۱۳۶۷

[137]مسلم،کتاب الاقضیة،باب نقض الاحکام البا طلة  ورد محد ثات الامور،ص۹۴۶، حدیث:۱۷۱۸

[138]یعنی وہ ایجاد کرنے والا مردود ہےیا اس کی یہ ایجاد مردود ہے۔خیال رہے کہ اَمر سے مراد دین اسلام ہے اور مَاسے مراد عقائد،یعنی جو شخص اسلام میں خلافِ اسلام عقیدے ایجاد کرے وہ شخص بھی مردود اور وہ عقائد بھی باطل یا اَمر سے مراد دین ہے اور مَا سے مراد ……اعمال ہیں اورلَیسَ مِنْہُ سے مراد قرآن و حدیث کے مخالف،یعنی جو کوئی دین میں ایسے عمل ایجاد کرے جودین،یعنی کتاب و سنت کے مخالف ہوں جس سے سنّت اٹھ جاتی ہو وہ ایجاد کرنے والا بھی مردود،ایسےعمل بھی باطل جیسے اردو میں خطبہ و نماز پڑھنا،فارسی میں اذان دینا وغیرہ۔ ہماری اس تفسیر کی بنا پر یہ حدیث  اپنے عموم پر ہے اس میں کوئی قید لگانے کی ضرورت نہیں۔(صاحِبِ)مرقاۃ نےفرمایا لَیسَ مِنْہُ سے معلوم ہوا کہ دین میں ایسے کام کی ایجاد جو کتاب و سنّت کے خلاف نہ ہو بُری نہیں۔(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۱۳۹ملتقطاً)

[139] شیخ طریقت، امیراہلسنّت، بانِیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضویدَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ”فیضانِ سنت“جلد اوّل،صفحہ 1109پرفرماتےہیں:”ایسی نئی بات جو سنت سے دور کرکے گمراہ کرنے والی ہو ،جس کی اصل دین میں نہ ہو وہ بدعت سیئہ یعنی بری بدعت ہے جبکہ دین میں ایسی نئی بات جو سنت پر عمل کرنے میں مدد کرنے والی ہو اورجس کی اصل دین سےثابت ہووہ بدعت حسنہ یعنی اچھی بدعت ہے۔(نیز)حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدالحق مُحَدِّث دہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیحدیْثِ پاک ”وَکُلُّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّار“کےتحت فرماتے ہیں:جو بدعت کہ اصول اور قوائد سنت کے موافق اور اس کے مطابق قیاس کی ہوئی ہے (یعنی شریعت وسنت سے نہیں ٹکراتی)اُس کو بدعَتِ حسنہ کہتے ہیں اور جو اس کے خلاف ہے وہ بدعَتِ ضلالت یعنی گمراہی والی بدعت کہلاتی ہے۔“(اشعة  اللمات،۱/ ۱۳۵)

       نوٹ:مزیدمعلومات کےلئےفیضان سنت،جلداول،صفحہ1104تا1113کامطالعہ کیجئے!

[140] مسلم ،کتاب ا لحج،باب فضل المدینة ودعاء النبی فیھا بالبركة...الخ، ص۷۱۱،حدیث :۱۳۷۰

[141] مسلم ،کتاب الفضائل، باب رحمته الصبیان والعیال...الخ ،ص۱۲۶۷،حديث :۲۳۱۸

[142] مسلم ،کتاب الفضائل، باب رحمته الصبیان والعیال...الخ ،ص۱۲۶۸،حديث :۲۳۱۸

[143] مسلم، کتاب الایما ن ،باب اسحقاق الوالی الغاش لرعیتہ النار،ص۸۵،حدیث :۱۴۲

[144]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 419پراس کےتحت فرماتےہیں:اس طرح کہ نہ مظلوموں،حاجت مندوں کواپنےتک پہنچنے دے،اپنےدروازےپرسخت پہرہ بٹھادے،نہ ان کی ضَرُورِیّات کی پرواہ کرے،ان سے غافل رہے ،ان کی حاجت روائی کا کوئی انتظام نہ کرے ،اپنی حکومت سنبھالنے اپنے عَیْش وآرام میں مُنْہمک رہے۔اس سےاللہتعالیٰ اپنےان مجبوربندوں کابدلہ لےگاکہ اس کی حاجتیں ضرورتیں پوری نہ فرمائےگا،اس کی دعائیں قبول نہ کرےگا۔اس سزاکاظہورکچھ دنیامیں بھی ہوگااور پورا پورا ظہورآخرت میں ہوگا۔

[145] ابو داود ،کتاب الخراج  ...الخ،باب فیما یلزم الامام من امرالرعية ،۳/ ۱۸۹،حدیث : ۲۹۴۸

[146]مسلم، کتاب الزکاة ،باب فضل اخفاء الصدقة،ص۵۱۴،حدیث :۱۰۳۱

[147]مسلم ،کتاب الامارة،باب فضیلةالامام العادل...الخ ،ص۱۰۱۶،حدیث:۱۸۲۷

[148]یعنی ظالِم ہوں،مُتکَبِّر ہوں ،اپنے عیش وطَرَب میں رہیں ،ملک ورعایا سے لا پرواہ رہیں،  فُسّاق وفُجّار ہوں ، ایسے حکام خدا کا عذاب ہیں۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۳۸۷)

[149]کیا ہم ان کو حکومت سے نکال باہر نہ کردیں ، اور ان سے کی ہوئی بیعت توڑ کر ان سے جنگ نہ کریں ؟(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۳۸۷)

[150]یعنی جب تک سلاطین وحکام مسلمانوںمیں جمعہ وعیدین قائم کریں،مسجدوں کاانتظام کریں ، نمازوں کا اہتمام کریں ،تب تم ان کو علیحدہ نہ کرو،  ان کی بیعت نہ توڑو  کیونکہ نمازیں قائم کرنا مومن ہونے کی علامت ہے۔ اس میں نماز کی اہمیت کا اظہار ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۳۸۷)

[151] مسلم،کتاب الامارة،باب خیارالائمة وشرارھم،ص۱۰۳۲،حدیث:۱۸۵۵

[152] مسلم ،کتاب ا لبر والصلةوالاداب، باب تحریم الظلم،ص۱۳۹۵،حدیث :۲۵۸۳

[153]مسلم،کتاب الایمان ،باب الدعاء الی الشھادتین وشرائع الاسلام،ص۳۱،حدیث :۱۹

[154] مسلم ،کتاب الاما رة،باب فضیلة الامام العادل...الخ ،ص۱۰۱۸،حدیث :۱۸۳۰

[155] مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار،ص۶۸،حدیث:۱۰۷

[156] بخاری،کتاب الاحکام،باب مایکرہ  من الحرص علی الامارة،۴/ ۴۵۶،حدیث :۷۱۴۸

[157]بخاری ،کتاب الاحکام ،باب ما یکرہ من الحرص علی الامارة ،۴/  ۴۵۶،حدیث:۷۱۴۹

[158]مستدرک  حاکم،کتاب الایمان ،باب من دخل علی امراء فصدقھم...الخ،۱/ ۲۶۲،حدیث:۲۷۳

[159] الادب المفرد،باب دعوة الایمان ،ص۳۲،حدیث:۳۲

[160]معجم الکبیر ،۱۲/۳۷،حدیث:۱۲۳۹۹

[161]شرابی کوقتل کرنے سے مراد اس کی سخت پٹائی لگانا ہے یا یہ امر بطورِ وعید ہے ۔مُتَقَدِّمِیْن ومُتَاَخِّرین میں سےکسی عالِم کایہ مذہب نہیں کہ شرابی کوقتل کیاجائےگا۔ کہاگیاہےیہ حکم ابتدائے اسلام میں تھا پھر منسوخ ہوگیا۔( مرقاة  المفاتیح ، ۷/ ۲۰۹،تحت الحدیث :۳۶۱۷)

[162]ترمذی،کتاب الحدود،باب ماجاء من شرب الخمر...الخ ،۳/ ۱۲۹ ،حدیث:۱۴۴۹

[163]اَحناف کے نزدیک:آزادشخص کےلیےشراب پینےکی سزااَسّی کوڑےہیں جواس کے بدن کے متفرق جگہوں پر مارے جائیں گے۔(المختصر القدوری ، کتاب الحدود ،باب حد الشرب، ص۳۳۷ مکتبہ ضیائیہ راولپنڈی)

[164]مسند احمد ،مسند عبدالله بن عمرو بن العاص ،۲/ ۵۹۳،حدیث:۶۶۷۱

[165] مسلم ،کتاب الا شر بة ،باب بیان انّ کل مسکر...الخ ،ص۱۱۰۹،حديث :۲۰۰۲

[166] مسلم ،کتاب الا شر بة ،باب عقوبة من شرب الخمر...الخ ،ص۱۱۰۹،حديث :۲۰۰۲

[167]مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5،صفحہ 371پر اس کے تحت ارشاد فرماتے ہیں:یعنی اگر حلال جان کر پیتا رہا تو کافر ہوا ،کافر جنت سے محروم ہے اور اگرحرام جان کر پیتا رہا تو اگرچہ جنت میں پہنچ جائے اور وہاں کی تمام نعمتیں برتے مگر شراب کبھی نہ پائے گا۔بعض شارحین نے فرمایا ہے کہ جس مدت تک شراب پیتا رہا ہے اس مدت تک نہ پائے گا یا زیادہ مقدار میں نہ پائے گا بہت تھوڑی ملے گی،بعض نے فرمایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اول (ابتداہی )سے شراب طہور نہ ملے گی۔

[168]مراد یہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس پر غضبناک ہوگا جیسا کہ بُت پرست پر غضبناک ہوتا ہے  اور یہ انتہائی سخت وعید ہے اور وجہِ تنبیہ یہ ہوسکتی ہے کہ جس طرح بت پرست اپنی نفسانی خواہش پرعمل کرتااورحکم الٰہی کی مخالفت کرتاہےیہی حال عادی شرابی کا ہوتا ہے۔( مرقاة  المفاتیح، ۷/ ۲۴۲،تحت الحدیث:۳۶۵۷)

[169] مسند احمد ،مسند عبدالله بن عباس بن عبدالمطلب،۱/ ۵۸۳،حدیث: ۲۴۵۳

[170]یعنی اوّلًاجنت میں جانےوالوں کےساتھ داخل نہ ہوسکےگاکیونکہ تکبرکفرنہیں ہےاور اس میں کسی کااختلاف نہیں۔حدیث کامعنیٰ یہ  ہے کہ مُتکَبِّر تکبُّر کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا  یا تو اسے عذاب دے کر تکبر اور دیگر تمام مذموم اَخلاق سے پاک کر کے جنت میں داخل کیا جائے گا یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے عفو ودرگزر فرما کر اسے داخِلِ جنت فرمادے گا۔(مرقاة المفاتیح،۸/ ۸۲۸،تحت الحدیث:۵۱۰۷)

[171]مسلم، کتاب الایمان ،باب تحریم الکبر...الخ،ص۶۰،حدیث :۹۱

[172]مسلم،کتاب اللباس والزینة، باب تحریم التبختر فی المشی ...الخ ،ص۱۱۵۶،حدیث :۲۰۸۸

[173]تکبر کرنے والے اپنے چہرے اور قدقامت کے اِعتِبار سے چھوٹے اور حقیر ہونے میں چیونٹیوں کی طرح ہوں گے ۔ (مرقاة المفاتیح :۸/۸۳۳،تحت الحدیث:۵۱۱۲)

[174] موسوعة ابن ابی الدنيا،كتاب التواضع والخمول،۳/ ۵۷۸،حدیث:۲۲۴

[175] الادب المفرد ،باب الکبر ،ص۱۵۶،حدیث:۵۵۸

[176] مسلم، کتاب الایمان ،باب تحریم الکبر وبیانہ،ص۶۰،حدیث :۹۱

[177] مسلم،کتاب البر والصلة...الخ ، باب تحریم الکبر ،ص۱۴۱۲،حدیث :۲۶۲۰

                             مصنف ابن ابی شيبة،کتاب ،باب ماذکر فی الکبر،۶/ ۲۴۹،حدیث:۲

[178]یعنی  میرے یہ اوصا ف ایسے ہیں جیسا کہ تمہارے لئےتہبند اور چادر پس جو ان دو۔۔۔

 

۔۔۔وصفوں میں میرے ساتھ جھگڑے گایوں کہ وہ اپنی ذات کے اعتبار سے تکبر کرے  یا اپنی صِفات کے اِعتبار سے مُعَظّم بنے  ا ور میرے ساتھ میری ذات وصِفات میں کسی طرح کی شرکت کرنےکی کوشش کرےتومیں اسے آگ کاعذاب دوں گااوروہ میرےدیدارسےمحروم رہے گا۔(مرقاة  المفاتیح  ، ۸/۸۳۱،تحت الحدیث:۵۱۱۰)

[179] مسلم،کتاب الجنة وصفة  نعیمھا...الخ ، باب النار یدخلھا الجبارون...الخ ،ص۱۵۲۴، حدیث :۲۸۴۶

[180]مسلم،کتاب الا شربة ،باب اٰداب الطعام والشراب واحکامھا،ص۱۱۱۸،حدیث :۲۰۲۱

[181]مسلم،کتاب الجنة  ...الخ،باب النار یدخلھا الجبارون...الخ ،ص۱۵۲۷، حدیث :۲۸۵۳

[182]الادب المفرد ،باب الکبر ،ص۱۵۷،حدیث :۵۶۰

[183] مسند احمد ،مسند ابی ھریرة،۳/ ۵۲۲،حدیث:۱۰۲۰۹

[184]ابن ماجہ ،کتاب الاحکام ،باب شھادة الزور،۳/ ۱۲۳ ،حدیث :۲۳۷۲

[185]ابن ماجہ ،کتاب الاحکام ،باب شھادة الزور،۳/ ۱۲۳ ،حدیث :۲۳۷۳

[186]مسند احمد ،تتمة  مسند الانصار حدیث ابی امامة  الباھلی...الخ،۸/۲۷۶،حدیث:۲۲۲۳۲

[187] مسلم،کتاب الاقضية،باب الحکم بالظاھر...الخ ،ص۹۴۲،حدیث :۱۷۱۳

[188]مسلم،کتاب البر والصلة...الخ،باب تحریم ظلم المسلم...الخ،ص۱۳۸۶، حديث :۲۵۶۴

[189] مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائرواکبرھا،ص۵۹،حدیث:۸۷

[190] ابو داود،کتاب الحدود،باب فیمن عمل عمل قوم لوط،۴/ ۲۱۱،حدیث:۴۴۶۲

[191] ترمذی،کتاب الحدود،باب ماجاء فی حد اللوطی،۳/ ۱۳۷،حدیث : ۱۴۶۱

[192]احناف کے نزدیک :اِغلام یعنی پیچھے کے مقام میں وطی کی تو اس کی سز ایہ ہے کہ اس کے اوپر دیوار گرادیں  یا اونچی جگہ سے اوسے ا وندھا گرائیں اور اس پر پتھر برسائیں یا اوسے قید میں رکھیں یہاں تک کہ وہ مرجائے  یا توبہ کرے یا  چند بار ایسا کیا ہو  تو بادشاہِ اسلام اسے قتل کرڈالے۔ الغرض یہ فعل نہایت خبیث ہے بلکہ زنا سے بھی بدتر ہے ، ا سی وجہ سے اس میں حد نہیں کہ بعضوں کے نزدیک حد قائم کرنے سے اوس گناہ سے پاک ہوجاتا ہے اور یہ اتنا بُرا ہے کہ جب تک توبہ خالصہ نہ ہو  اس میں پاکی نہ ہوگی اوراغلام کوحلال جاننے والا کافر ہے ،یہی مذہب جمہورہے۔(بہار شریعت،حصہ  ۹ ، ۲/۳۸۰، ۳۸۱)

[193]مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الحدود،باب  فی اللوطی حد کحد الزنا،۶/ ۴۹۴،حدیث:۱

[194] مسند ابی یعلی،حدیث واثلة  بن الاسقع،۶/ ۲۸۸،حدیث:۷۴۵۳

[195] مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الکبائر واکبرھا ،ص۶۰،حدیث :۸۹

[196]مسلمان سے مراد کامل مسلمان ہے ۔یعنی  وہ شخص جو ارکانِ اسلام پوری طرح ادا کرے  اور مسلمان اس کے شر سے محفوظ رہیں ،یوں کہ وہ مسلمانوں کے حرمت والے اموال  اور ان کی عزتوں کے درپے نہ ہو ۔ زبان کو ہاتھ پر مقدم کیا کہ زبان کے ذریعے تکلیف وایذا پہنچانا بکثرت ہوتا ہے  اور بہت تیزی سے ہوتا ہے۔(فیض القدیر،۶/ ۳۵۰، ۳۵۱،تحت الحدیث: ۹۲۰۶)

[197] مسلم،کتاب الایمان،باب بیان تفاضل الاسلام... الخ ،ص۴۱،حدیث :۴۱

[198] ترمذی،کتاب الایمان ،باب ماجاء فی حرمةالصلوة،۴/۲۸۰،حدیث:۲۶۲۵

[199] مسلم،کتاب الایمان،باب التغلیظ علی من قذف مملوکه بالزنا، ص۹۰۵،حدیث:۱۶۶۰

[200]علامہ محمدعبدالرؤف مناویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس حدیث کےتحت فرماتےہیں:حدِقذف دنیا میں نہیں لگےگی کہ حدِقذ ف کےلئےشرط ہےکہ جس پرتہمت لگائی گئی ہووہ محصن ہواور اِحصان کےتَحَقُّق کی ایک شرط آزاد ہونا بھی ہے ۔آخرت میں مالک کو حد اس لئے  لگا ئی جائے گی کہ اب اس مالک کی مجازی ملکیت بھی ختم ہوچکی  اباللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کی حکومت ہوگی ،کوئی آقا اور غلام نہ ہوگا، بس اہْلِ تقوٰی ہی کوفضیلت حاصل ہوگی ۔(فیض القدیر،۶/۲۵۴، تحت الحدیث:۸۹۲۰)

[201] غنیمت اوس کو کہتے ہیں جو لڑائی میں کافروں سے بطورِقہر و غلبہ کے لیا جائے ۔( بہار شریعت ،حصہ ۹، ۲/۴۳۴)

[202] مسلم،کتاب الامارة،باب تحریم ھدایا العمال، ص۱۰۱۹،حدیث :۱۸۳۲

[203] مسلم،کتاب الایمان،باب غلظ تحریم الغلول... الخ ،ص۷۲،حدیث :۱۱۵

[204]اس حدیث کی بناپرخواجہ حسن بصری وغیرہم فقہاء(رَحِمَہُمُ اللہُ)نےفرمایاکہ سواجانور، غلام قرآن مجید کے باقی سامانِ مغصوبہ جلادیا جائے۔ امام احمدواسحاق(رَحِمَہُمَا اللہُ)نے فرمایا کہ یہ مالِ مغصوبہ نہ جلایاجائےکہ یہ تومجاہدین کاحق ہے۔غاصب کاخوداپناوہ مال جلادیا جائےجسے لےکروہ میدانِ جہادمیں گیا تھا ۔ امام اعظم وشافعی ومالکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ فرماتے ہیں کہ یہ عمل شریف زجرتھا۔ اب اس کاکوئی مال جلایانہ جائےگابلکہ اسےتعزیروسزادی جائےگی۔چنانچہ بعض احادیث میں ہےکہ حضورانور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاسَلَّم)نےغالی (خائن)کوسزادی مگراس کامال جلایانہیں نیزاس حدیث سےیہ بھی معلوم ہوتاہےکہ حضرت ابوبکرصدیق،عثمانِ غنی،علی مرتضٰی(عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)نےبھی جلایانہیں لہٰذایہ عمل فقط زَجْروتَوبِیْخ کےلیےتھا۔(مراٰة المناجیح، ۵/ ۶۲۳، ۶۲۴ )

[205]ابو داود، کتاب الجھاد،باب فی عقوبة الغال،۳/ ۹۳،حدیث:۲۷۱۵

[206] بخاری،کتاب الجهاد والسیر ،باب القلیل من الغلول ،۲/ ۳۳۲،حدیث:۳۰۷۴

[207] بخاری، کتاب المغازی ،باب حجة الوداع ،۳/ ۱۴۱،حدیث:۴۴۰۶

[208]مسلم،کتاب الطهارة،باب وجوب الطھارة للصلاة،ص۱۴۰،حدیث :۲۲۴

[209]ابو داود،کتاب الجهاد ،باب فی تحریم الغلول...الخ،۳/ ۹۱،حدیث:۲۷۱۰

[210]جس نے خود کشی کرلی عندالاحناف مفتیٰ بہ قول کےمطابق اُسےغسل بھی دیا جائے گا اور اس کا جنازہ بھی پڑھا جائے گا۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نما زجنازہ نہ پڑھنا  یہ لوگوں کو اِس فعل سےبازرکھنےکےلئےبطورِزَجْروتَوبِیْخ تھا۔(الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الصلاة،باب صلاة الجنائزة، ۳/۱۲۷ )عُلَماوفُضَلااگررسولِ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیروی کرتےہوئےبغرض زجر ایسے شخص کی نماز جنازہ نہ پڑھیں تو حرج نہیں۔ (ماخوذ ازفتاوی رضویہ،۵/ ۱۰۸)

[211]کن لوگوں  کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی :(۱)باغی جو امامِ بَرحق پر ناحق خُروج کرے  اوربغاوت کی حالت میں مارا جائے۔(۲)ڈاکوجبکہ ڈاکہ ڈالنے کی حالت میں مارا جائے۔(۳)جو لوگ ناحق پاسداری میں لڑیں  اور اسی حالت میں مارے جائیں۔(۴)جو لوگ ناحق پاسداری میں لڑنےوالےکاتماشادیکھ رہےہوں اوران کوپتھریاتیریاگولی وغیرہ لگی اورمر گئے۔(۵)جو کسی مسلمان کا گلا گھونٹ کر مار ڈالے اس گلا گھونٹنے والے کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور جو  گلا گھونٹنے سے مرا ہے اس کی نماز جنازہ ہے۔(۶)جولو گ رات میں ہتھیار لے کر لوٹ  ……مارکریں اوراسی حالت میں مارےجائیں۔(۷)جس نےاپنےباپ یا ماں کومارڈالاہواس بدنصیب کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔ (۸)جو کسی مسلمان کا مال چھین رہا تھا اور اسی حالت میں مارا گیا۔ (حاشیہ فتاوی امجدیہ،باب الجنائز، ۱/۳۰۷)

[212]اس آیت میں باطل طو پر کسی کا مال کھانا حرام فرمایا گیا ہے ۔ اس کی مختلف صورتیں ہیں: کسی کا مال غصب کرلینا، کسی کا مال لوٹ لینا،  لہو ولعب کے نتیجے میں دوسرے کا مال لے لینا، جیسے جوئے کے ذریعے مال حاصل کرنا، یا گانے والی کا گانا بجا کر اس کی اُجرت لینا، رشوت لینا، دوسرے کے مال میں خیانت کرنا، یہ آیت ان تمام اقسام کے کاموں کو شامل ہے۔( تفسیر البغوی،پ۲،سورة البقرة،تحت الآیة:۱۸۸، ۱/ ۱۱۴ )

[213] مسلم،کتاب البر والصلة والاداب،باب تحریم الظلم ،ص۱۳۹۴،حدیث :۲۵۷۹

[214] مسلم، کتاب المساقا ة ،باب تحریم الظلم وغضب الارض وغیرھا، ص۸۷۰،حدیث:۱۶۱۲

[215] مسند احمد، مسند السیدة عائشة رضی الله عنها،۱۰/ ۸۲،حدیث:۲۶۰۹

[216] مسلم،کتاب المساقاة،باب تحریم مطل الغنی،ص۸۴۵،حدیث:۱۵۶۴

[217]مسلم،کتاب الایمان ،باب وعید من اقتطع حق مسلم ...الخ ،ص۸۳ ،حدیث :۱۳۷

[218] مسلم، کتاب الامارة،باب تحریم ھدایاالعمال،ص۱۰۲۰،حدیث:۱۸۳۳

[219] مسلم، کتاب الایمان ،باب غلظِ تحریم الغلول...الخ ،ص۷۲،حدیث:۱۱۵

[220]مسلم،کتاب الامارة،باب من قتل فی سبیل اللّٰه کفرت خطایاہ...الخ ،ص۱۰۴۶، حدیث:۱۸۸۵

[221] بعض لوگ زکوٰۃ ،غنیمت ،فَیٔ وغیرہ پر ناجائز قبضہ وتَصَرُّف کرتے ہیں ۔ اگر یہ حلال سمجھ کرکرتے ہیں تو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گےاگرحرام سمجھ کرکرتےہیں تو فاسق ہیں،دوزخ میں سزاکے لئے  جائیں گے ۔(مراٰۃ المناجیح ،۵/۶۱۲)

[222] بخاری ،کتاب فرض الخمس ،باب قول الله تعالٰی: فان لله خمسہ،۲/ ۳۴۶،حدیث:۳۱۱۸

[223]مستدرک حاکم،کتاب الاطعمة ،باب لا یدخل الجنة لحم نبت من سحت ،۵/ ۱۷۵، حدیث:۷۲۴۵

[224] مسند ابی یعلی،مسند ابی بکر الصدیق،۱/  ۵۷،حدیث :۷۹

[225](جو مرد یا عورت چور ہو)اوراس کی چوری دو مرتبہ کے اقرار یا دو مردوں کی شہادت سے حاکم کے سامنے ثابت ہو  اور جو مال چُرایا ہے  وہ دس درہم سے کم کا نہ ہو۔(توان کا ہاتھ کاٹو)یعنی داہنااس لیےکہ حضرت ابن مسعود(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)کی قراءت میں’’ایمانھما‘‘آیاہے۔

      مسئلہ:پہلی مرتبہ کی چوری میں داہنا ہاتھ کاٹاجائیگاپھردوبارہ اگر کرے  تو بایاں پاؤں ۔ اس کے بعد بھی اگر چوری کرے تو قید کیا جائے یہاں تک کہ توبہ کرے۔(خزائن العرفان،پ۵،سورۃ المائدۃ،تحت الآیہ:۳۸)

[226]حدیث میں انڈااوررسی چرانےکاانجام بتایاگیاہےکہ اس طرح یہ معمولی چوریاں کرتے کرتےبندہ چوری کےنصاب کی مقدارمال چرالیتاہےاوربالآخراس کاہاتھ کاٹ دیا جاتاہےورنہ فقط انڈایارسی چرانےپرہاتھ نہیں کاٹاجاتاکہ ان کی مالیت چوری کےنصاب کونہیں پہنچتی۔( فیض القدیر،۵/۳۴۴ ،تحت الحدیث:۷۲۶۰)

[227]مسلم، کتاب الحدود،باب قطع السارق...الخ،ص۹۲۶،حدیث:۱۶۸۷

[228] مسلم، کتاب الحدود،باب قطع السارق...الخ،ص۹۲۷،حدیث:۱۶۸۸

[229] مسلم، کتاب الایمان،باب بیان نقصان الایمان با لمعاصی ،ص۴۸،حدیث :۵۷

[230] مسند احمد،مسند الکوفیین ،حدیث رفاعة بن الزرقی ،۷/ ۱۸،حدیث:۱۹۰۱۲